وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم تکبیر پر "نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے” کا عنوان جاری کردیا وزیراعظم شہباز شریف کا جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منایا جائے: وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم نے وفاق، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کی ہے یوم تکبیر پر قومی تقریبات منانے کا آغاز 19 مئی سے ہوگا…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 سے کم کر کے 490 روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ آٹے کیلئے پنجاب میں کہیں لائنیں نہیں لگیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلف نہ لینے کی بیماری ایوان صدر سے چلی اور گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگا لیے، پرویز الہٰی کسٹوڈین آف دی ہاؤس بنے بیٹھے ہیں، کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے وردی میں بھرتی غنڈوں سے حملہ کرایا، اسپیکر نے آئین کے تحت قائم مقام گورنر کا حلف…
امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں تین ماہ کے بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم باضابطہ طور پر کیف میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرینی عوام نے روس کے بلاجواز حملے کے جواب میں اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکی پرچم ایک بار پھر سفارت خانے کے اوپر لہرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جنگ ابھی ختم نہیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 868میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار104میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 695 میگاواٹ ہے۔ ہوا سے ایک ہزار260 میگاواٹ سولر سے…
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں نویں جماعت کا بیالوجی کا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا۔ کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات ایک بار پھر مذاق بن گئے۔وقت سے قبل پیپرآوٹ ہونے کی روایت آج بھی برقرار رہی۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج ہونیوالا نویں جماعت کے بیالوجی کا پرچہ سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا۔ امتحان کا وقت شروع ہونے سے پہلے پیپر طلبہ کے واٹس ایپ پر موجود تھا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ بھی پیپر کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر دستیاب تھا۔ چیئرمین…
لاہور: (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری، آلو درجہ اول گزشتہ روز کی نسبت 3 روپے مہنگا، نئی قیمت 27 روپے فی کلو مقرر، پیاز درجہ اول 65، ٹماٹر 68، لہسن دیسی 135، ادرک چائنہ 165 روپے کلو کا ہو گا۔ کھیرا دیسی 62 روپے،میتھی 124، بینگن 47، پھول گوبھی 78، شلجم 83 روپے فی کلو، سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 83 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 80 روپے فی کلو مقرر، سرکاری ریٹ لسٹ میں لیموں دیسی کی قیمت 350 روپے کلو مقرر کی گئی ہے مٹر 208، ٹینڈے دیسی…
امریکہ : (ویب ڈیسک) منکی پاکس کی بیماری یورپ کے بعد امریکہ میں بھی پہنچ گئی۔ امریکہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں کینیڈا کے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔رواں سال امریکہ میں منکی پاکس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے، اس سے قبل یورپ کے متعدد ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔اسپین میں منکی پاکس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پرتگال میں 9 اور کینیڈا میں منکی پاکس کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے۔برطانیہ میں بھی بیماری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا…
لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کو تحفظ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ ہے۔صوبہ سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے،ملک کو قحط کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تحفظ خوراک یقینی بنانے…
پشاور: (ویب ڈیسک) کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کر دیا گیا۔ 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو اشیائے خورنوش کی خریداری کیلئے نقد رقم دی جائیگی، انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دئیے جائیں گے، اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،اس پراجیکٹ پر سالانہ26 ارب لاگت آئیگی۔ اسکیم پر عملدرآمد کیلئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط…
کراچی: (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے ٹی وی کیریئر کو منفرد بنانے کیلئے جاندار کردار پرمبنی ڈرامے کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کم مگر عمدہ پرفارمنس والے سکرپٹ سائن کررہی ہوں۔ ان کاکہناتھا کہ بامقصد اور اصلاحی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں، ڈراموں کی کہانی پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ریٹنگ کے چکر میں ناظرین کو یکسانیت پر مبنی ڈرامے دکھانے سے بہتر ہے کہ کچھ نیا دکھائیں تاکہ ناظرین غیر ملکی ڈراموں کے بجائے اپنے ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دے ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر…
