Author: Khabrain News

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں ہونیوالے دھماکے میں ملوث ملزم کے پڑوسی ملک کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے کاانکشاف ہوا ہے۔ صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی نے بتایا کہ صدر دھماکے میں ملوث اللہ ڈنوپڑوسی ملک کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے میں تھا۔ اللہ ڈنو مختلف ریاست مخالف احتجاج اور دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 12 مئی کو صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ایک ملزم اللہ ڈنو گزشتہ روز ماڑی پور میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز خود پنجاب میں کابینہ بنانا نہیں چاہتے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں کابینہ خود نہیں چاہتے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز ایسی مرغی ہیں جو سارے انڈوں پر خود بیٹھنا چاہتی ہے لیکن یہ پنجاب ہے ان کا پولٹری فارم نہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم فیصلہ کرچکی کہ غلامی نامنظور ہے، نئے انتخابات کے اعلان سے ملک میں افراتفری کا ماحول ختم ہو جائے گا، فیصلہ سازی کرنیوالے کان کھول کر سن لیں تاریخ معاف نہیں کرتی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دوسری تجویز دی جا رہی ہے کہ طاقت کا استعمال کیا جائے، لانگ مارچ کو روکا جائے، پوری قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ غلامی نامنظور ہے، بند کمروں کی سازش اور ضمیر خرید کر عمران خان کی حکومت کو…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے مداخلت کے ازخود نوٹس پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سماعت شروع ہو گئی۔ عدالت میں اٹارنی جنرل پیش ہوئے، چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ نے پیپر بک پڑھا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ جی میں نے پڑھا ہے۔ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کی ہدایت پر پیپر بک کا صفحہ نمبر ایک پڑھا۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پیپر بک میں عدالت کے معزز جج کی جانب سے مداخلت کے بارے میں ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایتکی کہ کہ اس…

مزید پڑھیں

پنجاب کے تعلیمی اداروں کو الرٹ جاری یونیورسٹیوں اور کالجز کو سکیورٹی الرٹ کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کی تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات، تعلیمی اداروں کو انتظامیہ، پولیس، حساس اداروں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت پنجاب کے کالجز اور سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے نام مراسلہ جاری

مزید پڑھیں

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈالنا شرمناک ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے خلاف کیسزخاتمے کرانے کے لئے ایف آئی اے، نیب اوراے این ایف پردباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اورافسوسناک ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو نوٹس لینا تاریخی اورسنہرا فیصلہ ہے۔ اب اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فیصلے کرسکے۔ گزشتہ روز  سپریم کورٹ نے حکومتی شخصیات کی جانب…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف متعصبانہ فیصلہ آنے کا امکان ہے۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ کے بے بنیاد کیس میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ بھارتی عدالت نے یاسین ملک سے مالیاتی تخمینہ سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کر لیا جبکہ بھارتی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف سزا پر دلائل 25 مئی کو ہوں گے۔ بھارتی عدالت کی جانب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے جوہری دھماکوں کے 24 سال مکمل ہونے پر 10 روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی طرز پر یوم تکبیر ملک بھر میں قومی جذبے سے منانے کی ہدایت کردی، وفاق، چاروں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کا آغاز 19 مئی سے ہوگا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ اب معاشی قوت بنائیں گے، یہ وہ تاریخی…

مزید پڑھیں

فن لینڈ، سویڈن: (ویب ڈیسک) فن لینڈ اور سویڈن کہ جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی گئی۔ ان ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو ترک کیا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں۔ اور اس پیش رفت کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نیٹو کی وسعت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم اس عسکری اتحاد کے رکن ملک ترکی کی جانب…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دی اگیا۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سینئر قانون دان بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق، سیکرٹری صدر پاکستان اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنا کر برطرفی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانا غیر قانونی ہے، پنجاب میں ایک شخص جو اختیارات استعمال کر رہا ہے وہ غیر قانونی ہے۔ درخواست میں موقف…

مزید پڑھیں