Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلٰی پنجاب کا انتخاب چیلنج کر دیا۔ درخواست میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حمزہ شہباز کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں ، درخواست کے حتمی فیصلے تک حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کام سے روکا جائے۔ عدالت نے حمزہ شہباز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 مئی کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی دی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر کےعہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ بناتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کردی. اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ،عمر سرفراز چیمہ وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے۔ وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس نے دو اعتراض عائد کئے ہیں، کہا گیا برطرفی کے نوٹیفکیشن کی وٹس ایپ کاپی لگائی گئی ہے،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی سے پستے عوام کے لئے ایک اور بری خبرسامنےآ گئی، بجلی 4روپےپانچ پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے، اپریل میں 13 ارب 55 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے فی یونٹ رہی۔ اپریل کے لئے ریفرنس لاگت 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ اضافے کااطلاق…

مزید پڑھیں

پشاور : (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ سکیم کا اجراء کردیا ،50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ سکیم کے تحت 25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو بنیادی اشیائے خورو نوش کی خریداری کے لئے نقد رقم فراہم کی جائے گی، انصاف فوڈ کارڈ سکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں سکیم سے دس لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔ دوسری جانب شہریوں نے بھی فوڈ کارڈ سکیم کو سراہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا، ملتان میں درجہ حرارت پینتالیس، بہاولپورمیں چھیالیس، ڈیرغازی خان میں انچاس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔ سندھ میں موہنجو داڑو، مٹھی اور نوابشاہ میں درجہ حرارت اڑتالیس، دادو میں انچاس تک جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستانی ارب پتی محمد ظہور کی جانب سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ کے لیے دو لڑاکا طیاروں کی خریداری میں مدد کی گئی ہے۔ برطانوی نژاد پاکستانی تاجر، محمد ظہور نے یوکرین کو دو لڑاکا طیارے روس سے جنگ میں مدد کے لیے دیئے ہیں کیونکہ تا حال روس کی جانب سے یوکرین پر حملے جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ظہور یہ مدد یوکرینی عوام کے جنگ زدہ یوکرین سے محفوظ انخلاء کے لیے کر رہے ہیں۔ محمد ظہور کی اہلیہ، یوکرینی گلوکارہ، کمالیہ ظہور کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ ’میرا شوہر اور دیگر…

مزید پڑھیں

کراچی : سعودی حکومت نے رواں برس پاکستانی عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ کرنے کی مجاز چھ لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پاکستان میں موجود سعودی سفارتخانے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستانی عازمین حج جو کسی بھی ایئرپورٹ سے مکہ یا مدینہ روانہ ہونگے ان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ صرف منتخب شدہ چھ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ اور اس کی رپورٹ جمع کروائیں کسی اور لیبارٹری کا سرٹیفکیٹ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں

ملکہ الزبتھ دوئم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے دوران ہی برطانیہ کی نیشنل یونین آف ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹر (RMT)نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، نیشنل یونین آف ریل، میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹر(RMT) کو ہڑتال کا اعلان کرکے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات میں خلل ڈالنے پر سخت ردِ عمل کا سامنا ہے۔ ایک شاہی مبصر نے ہڑتال کے اعلان کو مکمل طور پر ’اشتعال انگیز سلوک‘ قرار دیا ہے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا کہ ہڑتال کرنے کے فیصلے کے ذمہ داران کو برطرف کیا جانا چاہیے۔ یہ ہڑتال…

مزید پڑھیں

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار، ہدایت کار اور ماضی کے ہیرو پریم ناتھ کی شادی اپنے عہد کی بڑی ہیروئن بینا رائے سے 1952 میں ہوئی۔ واضح رہے کہ بینا رائے نے انارکلی، گھونگٹ اور تاج محل جیسی ہٹ فلموں میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔ اپنے وقت کی فلمی دنیا کی اس بڑی شادی کی تقریب میں پریم ناتھ کے بہنوئی راج کپور (یاد رہے کہ پریم ناتھ کی بہن کرشنا، راج کپور کی اہلیہ تھیں)، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) اور ان کے خاندانوں نے بطور باراتی شرکت کی۔ گزشتہ برس ایک تصویر جس میں راج کپور…

مزید پڑھیں

رواں سال نومبر اور دسمبر میں قطر میں کھیلے جانے والے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لیے ریفریز پینل کا اعلان کردیا گیا، 6 خاتون ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز بھی پہلی مرتبہ ورلڈکپ فٹ بال کی تاریخ میں میچز سپروائز کریں گی۔ فٹبال ورلڈکپ کے لیے ریفریز کے پینل کا اعلان فیفا ریفریز کمیٹی کے چیئرمین پیرلیوگی کولینا نے کیا۔ فٹبال ورلڈکپ کی 92 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تین خاتون ریفریز اور تین خاتون اسسٹنٹ ریفریز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ خاتون ریفریز میں فرانس کی اسٹیفنی فریپارٹ، روانڈا کی سلیمہ موکنسانگا اور جاپان کی یوشیمی یامشیتا شامل ہیں۔…

مزید پڑھیں