ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے اداکار شمی کپور سے شادی سے انکار کی اصل وجہ بتا دی۔ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے فوراً بعد ہی اداکارہ ممتاز چھا گئی تھیں، یہ بات مشہور ہے کہ شمی کپور اور ممتاز کا اس وقت افیئر تھا اور اداکار نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ تاہم، ممتاز نے شمی سے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ ممتاز نے اصل وجہ بتائی کہ شمی کو ان سے سچا پیار تھا لیکن کپور خاندان بہت سخت تھا اور وہ…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ اصل میں گھر وہ ہوتا ہے جہاں ماں موجود ہو۔ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر فیملی کے ساتھ ساتھ اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو اپنی والدہ، بڑی بہن اور بھائی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘فیملی کے ساتھ عید منانے کیلئے گھر واپس آنا بہت اچھا ہے ،یہ بات بالکل سچ ہے کہ اصل میں گھر وہ ہوتا ہے جہاں ماں موجود ہو، ماشا اللہ۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں کو آج سے گرمی کی لہر کا سامنا ہوگا۔ پنجاب میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سندھ میں سکھر، دادو، موہنجو داڑو میں شدید گرمی کا راج ہے۔ بلوچستان میں سبی، تربت اور نوکنڈی میں بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف 24 مئی سے شیڈول ہوم سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی اس سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز رکھے گئے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم کپتان بسمعہ معروف، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا دبئی میں انٹرنیشنل ویمن لیگ کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی۔ پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ورلڈکپ میں ناقص ترین…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سپنر دانش کنیریا نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق سپنر دانش کنیریا کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جس دور کی بات کررہا ہے میں اس وقت خود مذہب کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا اور یہ باتیں وہ کر رہا ہے جس کا اپنا کیا کردار ہے وہ سستی شہرت اور…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اعظم خان فٹنس پر توجہ دے نہیں تو کرکٹ چھوڑ دے اور عمر اکمل کو مشورہ ہے کہ صرف کلب کرکٹ کھیلیں۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے عمر اکمل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف کلب کرکٹ کھیلنی چاہیے اور احمد شہزاد کیلئے بھی یہی جواب ہے، حسن علی کو فٹنس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے، اعظم خان کرکٹ چھوڑ دے یا کرکٹر جیسا بن کر دکھائے، حیدر علی کو اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں…
سندھ: (ویب ڈیسک) سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا اور کوٹری بیراج پر 59 فیصد پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی۔ سندھ میں پانی کے بحران کی وجہ سے سکھر بیراج پر بھی پانی کی کمی 48 فیصد تک پہنچنے کے باعث فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ کوٹری بیراج کنٹرول روم کے مطابق بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 5 ہزار 90 کیوسک ہے جب کہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 205 کیوسک ہے، کوٹری بیراج پر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اب کوئی بیانیہ نہیں ہے۔ فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ فواد چودھری نے استفسار کیا کہ ن لیگ کا ورکر ووٹ کوعزت دو سے بوٹ پالش تک کا سفر اتنی جلدی کیسے فراموش کرے؟ فواد چودھری نے کہا کہ لوگوں کوغلام سمجھنے والےذہن ہی اس طرح کی حرکت کر سکتے تھے…
کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک کے دفاتر اور بینکوں کے لیے ہفتے کی تعطیل بحال کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک ملازمین اور کمرشل و مائکرو فنانس بینکوں کے لیے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے، اسٹیٹ بینک کے دفاتر میں پیر تا جمعرات دوپہر1:30 سے 2:15 تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر صبح 9 سے شام 6 تک کھلے رہیں گے، ایک بجے تا ڈھائی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دنیا میں کورونا کی صورتحال کے سبب 2 برس قبل کرکٹ مقابلوں میں اپنایا جانے والا بائیو سیکور ببل ماحول ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع برنی نے بائیو سیکور ببل ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کوویڈ 19 کی صورتحال میں بہتری کے بعد کیا گیا ہے، کورونا کے آغاز پر پی ایس ایل کے میچز بند دروازوں میں کروا کر پی سی بی بائیو سیوکر ببل ماحول اپنانے والا دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بنا تھا۔ بورڈ کے اس…
