Author: Khabrain News

پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا سر کر کے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان گزشتہ روز کن چن جونگا کے کیمپ فور پر پہنچے تھے۔ سرباز اس سے قبل نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کر چکے ہیں۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل پکڑنا ہے تو آج پکڑ لیں ہم تیار ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا۔ ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں دوسری جماعتوں کے قائدین کا احترام کریں، سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی پر اکساتے ہیں، ان کو جوتے پڑیں گے تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خونی ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، یہ لوگوں کو اکسانے کے بجائے خود کو آگ لگائیں، یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے…

Read More

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی بحال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک کر دیے گئے جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے ایک بجے ہوں گے۔قبل ازیں دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی منصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر ملازمین…

Read More

کراچی: عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پہلے سیشن میں ڈالر کی زیادہ طلب کے باعث انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 94 پیسے اضافہ ہوا۔  کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ رمضان میں ڈالرز کی آمد میں 15 سے 20 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ مقدس مہینے میں عام رجحان ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ 30 اپریل کو ڈالر کی قدر 185.69 روپے سے بڑھ کر 186.63 روپے ہو گئی۔ انٹربینک ایک ہفتے کی چھٹیوں کے بعد کھلا لیکن پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار رہا کیونکہ مارکیٹ میں کوئی مثبت تبدیلی…

Read More

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی جعلی اور قابل اعتراض تصاویر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرانے کے چند گھنٹے بعد ہی وفاقی حکومت حرکت میں آگئی، فحاش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعےلوگوں کی بدنامی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔  وزیر داخلہ کی جانب سے مسئلے سےمتعلق سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی تشویش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے خلاف سوشل میڈیا…

Read More

ارجنٹینا : (ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور اثاثوں سے متعلق تمام لین دین روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے سینٹرل بینک نے کرپٹو کرنسی پر لین دین کو روکنے کا اعلان اس وقت کیا کہ جب کچھ دن قبل ہی ارجنٹینا کے بینکوں نے دنیا بھر میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنے پلیٹ فارم پر ان کی خرید و فروخت کا آپشن شامل کیا تھا۔ بینکو سینٹرل ریپبلک آف ارجنٹینا (بی سی آر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج ضلع شانگلہ کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقد ہونے والے جلسے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ جلسے میں وزیر اعظم علاقے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شانگلہ کے لوگ اپنے وزیر اعظم کو دیکھنے کے منتظر ہیں جنہوں نے ایک محنتی سیاستدان کی شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس…

Read More

ہوانا: (ویب ڈیسک) کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں خوفناک دھماکا ہوا جس میں 22 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں دھماکا گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ افسوسناک واقعہ میں ایک بچے سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 74 زخمی ہونے ولے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کو مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

Read More

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ایمرجنسی لگنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات ہوں گے۔ خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے۔ حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Read More