Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرمختلف اشیاء کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پرضرورت کی مختلف اشیاء پردی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں،بیسن اورکھجور پر جاری سبسڈی ختم کر دی گئی۔ سبسڈی ختم ہونے کے بعد دالیں 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئیں۔ ماش کی دال کی فی کلو قیمت 268 روپے سے بڑھ کر278 روپے ہوگئی۔ دال مونگ کی قیمت 160 روپے سے بڑھ کر 170 روپے فی کلو ہوگئی۔ بیسن کی قیمت…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے بات ہوئی۔ رواں برس پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہورہے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے باہمی تعلقات کومزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انسداد دہشتگردی، افغانستان میں استحکام اورتجارت سمیت دیگرامورپردونوں ممالک کے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سہراب گوٹھ پولیس نے شوہرکے قتل میں ملوث اس کی بیوی اورآشنا کو گرفتار کر کےقتل کا معمہ حل کرلیا ۔ 21 اپریل کو سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے ایوب گوٹھ میں واقع گھرمیں فائرنگ کرکے آصف ولد فقیر محمد نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نےابتدائی طورپرشبہ ظاہرکیا تھا کہ مقتول کوجائیداد کے تنازع پرفائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نےواقعے کے 16 روز بعد آصف کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی حمیرا اورآشنا شعیب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے سستے داموں سرکاری گندم کی فراہمی مکمل طور پر بند ہونے کے بعد فلورملز نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کے تناسب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی پرچون قیمت650 روپے جبکہ 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت 1300 روپے کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب کے خریداری ہدف میں دوسری مرتبہ اضافہ کرتے ہوئے اسے 50 لاکھ ٹن کردیا گیا ہے جو کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سرکاری…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستان کی معشیت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی، پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی لیکن پی ٹی آٓئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا۔…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پراپنے خلاف مہم پرشاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے۔ شہباز شریف کووزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی۔ مبارک باد دینے کا کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی حکمران ہوہمیں اسے عزت دینا چاہیے کیونکہ وہ دنیا میں ملک کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے۔عمران خان کو ایک لیڈر کے طورپردیکھا ہے لیکن ان کی پالیسی یا سوچ سے اختلاف کا حق حاصل ہے۔…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ساؤتھ ایشین جونئیر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا 16 رکنی دستہ مالدیپ پہنچ گیا۔ قومی ٹیم اور آفیشلز نے کراچی سے اڑان بھری، 9 سے 11 مئی تک انڈر 19 اور انڈر 15 کیٹگری میں ٹیم اور سنگلز ایونٹس میں لڑکے اور لڑکیاں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار پر اسپانسرز کی مدد سے کھلاڑیوں کے ایئرٹکٹس کا بندوبست کیا گیا۔ صدر ٹیبل ٹینس احمر ملک کے مطابق ٹیم کے ساتھ جانے والے آفیشلز اپنے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔ فیڈریشن نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے ٹورنامنٹ میں ہمپشائر کی طرف سے گلوسٹر شائر کی 6وکٹیں اڑا دیں۔ محمد عباس نے 17 اوورز میں صرف 45 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں جس کے بعد میچ میں ہمپشائر کے جیتنے کی امید بڑھ گئی۔ میچ کے پہلی اننگ میں ہمپشائر نے 342 رنز بنائے تھے جس کے بدلے میں گلوسسٹر شائر 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ہمپشائر کی دوسری اننگز ابھی جاری ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار عمران اشرف نے فلم کے لیے اپنا سر منڈوالیا۔ اداکار عمران اشرف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنا سرمنڈوارہے ہیں۔ عمران اشرف کی سر منڈواتے ہوئے ویڈیو پر ان کے مداحوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ تاہم ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے سرمنڈوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’جی ہاں! فلم ’’دم مستم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اپنے کردار باؤ کے لیے اپنا سر منڈوایا۔انہوں نے اپنے اس عمل کو اداکاری سے اپنی محبت قرار دیا۔ عمران اشرف نےمزید بتایا یہی وجہ…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) پاس ورڈ کے عالمی دن کے موقع پر ایپل،گوگل اور مائیکروسوفٹ جیسے بڑے اداروں نے روایتی پاس ورڈ کو ختم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل قریب میں بہترلاگ ان ٹیکنالوجی کا اعلان کیا جن میں ایف آئی ڈی او ٹیکنالوجی سرِفہرست ہے۔ اس طرح بہت جلد عالمی پیمانے پر’پاس ورڈ لیس‘ ٹیکنالوجی عام ہوجائے گی۔ پاس ورڈ کے بغیر ٹیکنالوجی موبائل، ڈیسک ٹاپ اور براؤزر پلیٹ فارم سمیت تمام فورم پر کام کرسکے گی۔ اسی طرح ایندروئڈ، کروم، سفاری، ایج، میک او ایس اورآئی او ایس سمیت دیگرآپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی آسانی سے استعمال کیا…

Read More