کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہل حکومت گرانے کی تحریک کی قیادت کی تھی۔۔ 15 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے فی الحال جگہ کا تعین نہیں ہوا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں بھی کچھ اداکاراورپسند کے صحافی بلائے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 27 فروری سےلانگ مارچ شروع کیا اور کہا کہ الیکشن…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کی تیاری کے لیے 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا۔ کیمپ 9 مئی سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ جن 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے ان میں عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)، اکمل حسین (گول کیپر)، منیب الرحمن (گول کیپر)، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود، محمد عبداللہ، محمد حماد انجم، ارباز احمد، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید، غضنفر علی، محمد سلمان، رومان خان، معین شکیل، علی شان، جنید منظور، اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد، احمد ندیم،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج ختم کر دیا گیا۔ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ دال ماش، دال مونگ 10 روپے فی کلو، بیسن 20 روپے کلو اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 20 روپے تک فی لیٹر مہنگے ہوگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھجور کا 500 گرام پیکٹ 10 روپے۔ 950 گرام چائے کی پتی67 روپے، 400 گرام مسالے کی قیمت میں 36 روپے، ایک لٹر ملک پیک 20 روپے، سفید زیرہ 200 گرام 23 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ 50 گرام الائچی کی قیمت 18 روپے، لال مرچ 200…
چونیاں : (ویب ڈیسک) پنجاب کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی کی حدود میں سگے بھائی نے اپنے بھائی کے گندم کے کھیت میں آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق تین ایکٹر کے گندم کے کھیت آگ لگنے سے کٹی ہوئی گندم کے بنڈلز اور راس راکھ بن گئی جبکہ لاکھوں مالیت گندم کا نقصان بھی ہوا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر فصل کو مزید بڑے نقصان سے بچا لیا۔ ذرائع کے مطابق خود کی گندم کی پیدوار کھیت میں کم ہونے پر بھائی اقبال نے بھائی سردار محمد کے کھیت میں…
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔ جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات میں منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر نے 10 مئی کو پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نیب کے دائرہ اختیار چیلنچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور قانونی ٹیم سے بھی مشاورت مکمل کر لی۔ ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے کہا ہے کہ فرح خان کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور نیب کسی بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے نئے گورنر کا فیصلہ ہوگیا، بلیغ الرحمان کا نام فائنل، وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی۔ بلیغ الرحمان 21 دسمبر 1969 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بطور وفاقی وزیر تعلیم خدمات سرانجام دے چکے۔ بلیغ الرحمان اگست 2017 سے مئی 2018 تک وفاقی وزیر رہے۔ 2008 میں بلیغ الرحمان پہلی بار این اے 185 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ دوسری بار بھی این اے 185 سے 2013 میں منتخب ہوئے۔ بلیغ الرحمان 2017 میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل رہے۔
بہاولپور: (ویب ڈیسک) عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔ دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب میں سپیکر اور گورنرشپ کا عہدہ لینے سے دستبردار ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مسلم لیگ ن اور پی پی میں پاور شیئرنگ حوالے سے اہم پیش رفت، پی پی نے پنجاب میں 3 وزارتیں، 2 سے زائد معاون خصوصی کے عہدے مانگ لیے۔ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ اور 2 پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے بھی طلب کرلئے۔ پیپلزپارٹی نے اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی جانب سے وفد کو مکمل تعاون…
کابل: (ویب ڈیسک) طالبان سپریم لیڈر ہبتہ اللہ اخوند زادہ نے خواتین کو گھر سے باہر نکلتے وقت سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کا حکم دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ایک حکم جاری کیا گیا ہے جس میں خواتین کو عوامی مقامات پر سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوند زادہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سر سے پاؤں تک ڈھانپنے والا برقع روایتی اور محترم ہے۔ طالبان کا…
