Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 15 بلین ڈالر تک لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ہواوے کمپنی کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن کے صدر سے ملاقات کے دوران کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو ہر صورت سہولت فراہم کی جائے گی،ہواوے کے ساتھ تعاون سے نوجوانوں کومختلف ذرائع سےتربیت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے کے ساتھ تعاون…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کے الزامات پر علیم خان بھی کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپ کا عزت سے نام لوں گا، عمران خان نے مجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگل کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے، حقائق کو مسخ کیا گیا، میرے پاس 300 ایکڑ نہیں 3 ہزار ایکڑ ہے، میں نے زمین ایکوائر…

Read More

نواب شاہ: (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔ انہوں ںے نواب شاہ کے قریب واقع گاؤں میں منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھےسب اچھاہےکی رپورٹ دی جاتی ہے لیکن آج دیکھا کہ گاؤں کا راستہ خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے گاؤں گاؤں جا رہا ہوں تا کہ پتہ چلے کہ سڑکیں کیسی بنی…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد تریپن ہو گئی۔ ایک خاتون کو چھ دن بعدزندہ نکال لیا گیا۔ صوبہ ہنان کے شہر چینگ شا میں 29 اپریل کو آٹھ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی۔ چینی حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، حادثے میں 53 افراد ہلاک ہوئے۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کو زندہ نکالا گیا۔ ایک خاتون کو چھ دن بعدزندہ نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے شاہ رخ خان کے ساتھ خراب تعلقات کی تردید کردی۔ بالی ووڈ میں فنکاروں کے درمیان خاموش تنازعات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور اس مرتبہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گرم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’جب تک ہے جان‘اور اجے دیوگن کی فلم ’سن آف سردار‘ کی باکس آفس پر ریلیز سے شروع ہونے والا تنازعہ اب تک جاری ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تنازعہ اتنا اتنی شدت اختیار کرگیا…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جہاں پر ایک بندر قتل کیس کے تمام ثبوت لیکر فرار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کی سماعت کرنے والی عدالت کے سامنے ایک عجیب و غریب وضاحت پیش کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک بندر کیس میں جمع کیے گئے شواہد لے کر بھاگ گیا تھا بندر جو شواہد لیکر فرار ہوا اُن میں قتل کا ایک ہتھیار (ایک چاقو) بھی شامل تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور کے چندواجی علاقے کے ششی کانت شرما کی موت…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پارلیمنٹرینز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس سے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا جب کہ منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے جلوس اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والے آزادی مارچ پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری طورپر تمام…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہبازشریف کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، غلط فیصلوں اور بر وقت حکمتِ عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم گندم کی ملکی ضروریات پوری کرنے کی بجائے گندم کی درآمد کرنے والا ملک بنا دیئے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی و قومی سطح پر کھپت کے حوالے سے اعلی سطح کااجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ، فوڈ…

Read More

ریاض: (ویب ڈیسک) مسجد نبوی (ﷺ) کے امور کی انتظامیہ نے مردوں اور خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے اوقات کار کا اعلان کردیا۔ العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مردوں کے لیے ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دن میں دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلے دورانیے میں نصف شب سے لے کر نماز فجر تک جبکہ دوسرا دورانیہ بعد نماز ظہر سے لے کر نماز عشاء تک ہوگا۔ خواتین کے لیے پہلا دورانیہ بعد نماز فجر سے لے کر ظہر سے پہلے تک اور دوسرا دورانیہ…

Read More

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پَر کے اوپر چلنے لگا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔ جہاز میں موجود ایک فرد نے اس درواز ےکی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا۔ اس…

Read More