All posts by Khabrain News

قوم اپوزیشن کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے، شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم اپوزیشن کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے آج ٹی وی اینکرز کی ملاقات اور آف دی ریکارڈ گفتگو ہوئی۔
شہباز گل نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار جمہور اور جمہوریت دونوں سے نابلد ہیں جبکہ جمہوریت کے نام پر جمع شدہ ٹولہ کھوٹے سکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم ان کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے۔ باریاں لگا کر لوٹنے والوں کو پہلی مرتبہ لوٹ مار سے روکا گیا اور تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب ہوا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ احتساب کا نام سُن کر کوئی لندن فرار ہوا تو کسی کی کمر میں درد اُٹھے جبکہ سندھ کے ڈاکو بھی بیماری کے پیچھے چُھپے۔ آج عمران خان کا مقابلہ کرنے سارے سیاسی بیمار اکٹھے ہیں۔

لاہور ٹیسٹ کا آخری روز : آسٹریلیا کو جیت کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیت کے لیے 5 وکٹوں کی تلاش ہے.
351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 168 رنز بنائے ہیں اور اس کے پانچ بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کو پہلا نقصان ستتر رنز پر ہوا جب اوپنر عبداللہ شفیق ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اظہر علی صرف سترہ رنز بنا سکے، امام الحق نے ستر رنز کی اننگز کھیلی۔ فواد عالم ایک بار پھر ناکام ہوئے اور گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے محمد رضوان آئے لیکن وہ بھی ناکام ہو گئے، اور بنا کوئی اسکور بنائے آوٹ ہو گئے۔

عمران نیازی اگلے اجلاس تک سابق وزیراعظم بن جائیں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، عمران نیازی اگلے اجلاس تک سابق وزیراعظم بن جائیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحدہو کر غیر جمہوری قوت کا مقابلہ جمہوریت سے کرے گی، اگلا وزیراعظم الیکٹڈ ہی ہوگا۔ عدم اعتماد پیش کرنے پر حکومت خوفزدہ نظر آئی، سندھ ہاؤس پر حملہ کر دیا، حکومت ایسا ہر حربہ آزما رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے بھاگ سکیں۔
بلاول نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو پچ چھوڑ کر بھاگ رہا ہے مگر ہم انہیں نہیں بھاگنے دیں گے عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، عمران خان اپنی اکثریت کھوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرحوم اراکین اسمبلی کیلئے دعائے مغفرت کے بعد اجلاس کی کارروائی پیر کی شام تک ملتوی کی دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، عدم اعتماد سمیت امور پر مشاورت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں قومی اسمبلی اجلاس اور اسلام آباد جلسے سمیت دیگر امور پر مشاورت جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا پرویز خٹک، شیخ رشید، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کے علاوہ فواد چوہدری، شوکت ترین، خسرو بختیار اوربابر اعوان بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سپیکر اسد قیصر بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ اتحادیوں سے رابطوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی۔ اتوار کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
واضح رہے کہ حکومت نے آج قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی تھی جس کے مطابق ایم این اےخیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا اور اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کرنے دی جائے گی۔ اس حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس پیر 28 مارچ تک ملتوی کر دیا۔

اسلام آباد جلسے کے لئے تیاریاں، پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے 27 مارچ اسلام آباد جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے لاہور کے تمام سٹیک ہولڈرز ، عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کو بڑا ٹارگٹ دے دیا ، پی ٹی آئی کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔
27 مارچ کو لاہور سے صبح دس بجے قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا۔ شہر بھر سے تمام قافلے صبح دس بجے موٹر وے پر اکٹھے ہونگے، تمام رہنما، ٹکٹ ہولڈرز، عہدیداران، وزراء، ارکین اسمبلی اپنے قافلے کے ہمراہ موٹروے پر مرکزی قافلے میں شامل ہونگے۔
پی ٹی آئی رہنما ورکرز کے لئے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

یوکرین پر حملے کو ایک ماہ مکمل، ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے، اقوام متحدہ

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روس کے حملے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ میں اب تک ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
روس یوکرین جنگ کو ایک ماہ مکمل ہو گیا، دارالحکومت کیف اب بھی یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔ ماریوپول سمیت متعدد بڑے شہروں پر قبضے کی لڑائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ میں اب تک 1035 عام شہری ہلاک ہو گئے، زیادہ تر ہلاکتیں راکٹ حملوں اور شیلنگ سے ہوئیں، زخمیوں کی تعداد 1650 تک پہنچ گئی ہے۔
یوکرین کی وزارت دفاع نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا، یوکرینی حکام کے مطابق بیر دیانسک بندرگارہ پر حملے میں روس کے دو بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا، بندرگاہ پر حال ہی میں روسی فوج نے قبضہ کیا تھا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی فوج پر فاسفورس بم کے استعمال کا الزام لگا دیا۔
برسلز میں نیٹو کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر جو بائیڈن سمیت اہم رہنما شریک ہوئے، سمٹ سے یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کیا اور مزید امداد کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشرقی محاذ پر عسکری قوت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلوویکیا میں مزیدنیٹو افواج تعینات ہونگی۔ اجلاس میں چین سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہ کرے جس سے روس کو فائدہ پہنچ رہا ہو۔

ویمن ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتیس رنز بنائے، لتا مونڈل تینتیس رنز بنا کر نمایاں رہیں، جوابی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر تینتیسویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
سرسٹھ رنز کی شانداراننگز کھیلنے پر بیتھ مونی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔

اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے حلیم عادل کی قیادت میں کراچی سے کارواں روانہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ستائیں مارچ کو اسلام آباد میں امربالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے کارواں روانہ ہو گیا۔
ستائیس مارچ کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں پاور شو کے لیے کراچی کے کارکنان کا قافلہ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کھانے اپوزیشن کے ساتھ کھائیں گے لیکن اتحادی ساتھ وزیراعظم کا ہی دیں گے۔
جوش خطابت میں حلیم عادل شیخ کی زبان بھی لڑکھڑا گئی۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب صدیقی بولے اٹھارہ بوگیوں کی ایک ٹرین بھی کارکنان کو لے کل کر روانہ ہوگی۔
سہراب گوٹھ پر استقبالیہ کیمپ پر پرجوش کارکنان نے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالے۔ کارواں میں اراکین سندھ اسمبلی خرم شیرزمان، سعید آفریدی اور شاہنواز جدون بھی شامل تھے۔ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کارواں کل اسلام آباد پہنچے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے عمران نیازی کے ساتھ مل کر سازش کی: شہباز شریف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران نیازی کے ساتھ مل کر سازش کی،سپیکر کو تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن میں اجلاس بلانا چاہیے تھا۔
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ورکر کا کردار ادا کیا، وہ آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے۔ اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پر کھڑا ہوا لیکن سپیکر نے میرا مائیک نہیں کھولا، پارلیمانی روایات اپنی جگہ، عدم اعتماد پر کارروائی کرنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیرمنائےگی، انہیں خوش ہونےدیں۔ سپیکر نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی ہیں، بلاول صاحب سلیکٹڈ پر یقین نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مرحوم اراکین اسمبلی کیلئے دعائے مغفرت کے بعد اجلاس کی کارروائی پیر کی شام تک ملتوی کی دی۔

میں حکومت کا ساتھ دوں گا، احمد حسین ڈیہڑ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میں حکومت کا ساتھ دوں گا۔
پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ میرے کچھ تحفظات تھے جن پر بات ہو رہی ہے اور میں حکومت کا ہی ساتھ دوں گا۔
اس سے قبل احمد حسین ڈیہڑ نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں اور میں عمران خان کے ساتھ ہی کھڑا ہوں۔