All posts by Khabrain News

جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے: عامر لیاقت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت نے ملاقات کی، کہتے ہیں جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹرعامر لیاقت نے ملاقات کی، ملاقات کے بعد عامر لیاقت کا کہنا تھا وزیراعظم سے دوستی کبھی ختم نہیں ہوگی، ووٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، قائل ہوتا نہیں، قائل کر کے آیا ہوں، وزیراعظم عمران خان کو قائل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملاقات میں ملک وقوم کے حوالے سے بہت باتیں ہوئی ہیں، عمران خان پر امید ہیں تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی، شیخ رشید

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔ 30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہیں ووٹنگ کا دن مقرر کریں گے۔ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی تک وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے اور دعا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم نے ٹاپ 5 بلے بازوں میں جگہ بنالی

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم نے 3 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 5 بیٹرز میں جگہ بنا لی۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شاندار کاکردگی دکھانے پر بابر اعظم کی 3 درجے ترقی ہو گئی۔
مینز بیٹنگ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم شاندار کارکردگی کی بنا پر 5ویں نمبر پر آگئے۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے بیٹر مارنوس لبوشین پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
انگلش بلے باز جو روٹ دوسرے ، آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے آل راونڈر پیٹ کمنز بھی ایک درجے ترقی کے بعد آل راونڈرز میں 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ترین گروپ کو مائنس بزدار مطالبے سے دستبردار کرانے کے لیے حکومتی ٹیم متحرک

لاہور: (ویب ڈیسک) ترین گروپ کو منانے اور مائنس عثمان بزدار کے مطالبے سےدستبردار کرانے کے لیے حکومتی ٹیم میدان میں آگئی، ترین گروپ سے حکومتی ٹیم نے ایک اورملاقات کی، دوران میٹنگ وفاقی وزیر پرویزخٹک سے بھی فون پررابطہ کرایا گیا۔
ملاقات کے دوران ترین گروپ کے تحفظات اور دیگرمعاملات کا جائزہ لیا گیا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈاکٹر مراد راس نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ کرایا ، حکومتی اراکین نے ترین گروپ کے ارکان کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی۔
ترین گروپ کے ارکان کا موقف تھا کہ جہانگیر ترین اور دوسرے اراکین سے مشورے کے بغیر وہ کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے، ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان اڑتالیس گھنٹوں میں ایک اور ملاقات کرنے پربھی اتفاق کیاگیا ہے۔

یوم پاکستان پرخیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا گیا

پشاور: (ویب ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پرخیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت دیئے گئے،گورنر شاہ فرمان نے اعزازات تقسیم کیے ۔
گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی، خیبرپختونخوا کی 8 شخصیات کو صدارتی اعزازات دیئے گئے، گورنرشاہ فرمان نے صوبے کی 8 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا، سید ممتازعلی شاہ کو فن و ڈرامہ اور اداکاری میں گراں قدر خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ شوکت محمود کو موسیقی و گلوکاری، قمروجان کو فن اور لوک گلوکاری، طاہرآفریدی(مرحوم) کو ادب، شہزادہ سکندر الملک کو پولو اور کھیل، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن کو تعلیم و انجینئرنگ ، لال محمد اعوان کو فن و اداکاری، اعجازسرحدی کو فن سازندہ سازی میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

بھارت میں کام کرنے پر’اسکینڈلز‘ بن سکتے تھے مگر نہیں بنے، سارا لورین

بولی وڈ کی مسٹری مرڈر بولڈ فلم ’مرڈر تھری‘ میں کام کرنے والی اداکارہ سارا لورین نے کہا ہے کہ ان کے بھارت میں کام کرنے سے ان کے حوالے سے متعدد تنازعات اور اسکینڈلز بن سکتے تھے مگر خوش قسمتی سے ان کا کوئی ’اسکینڈل‘ نہیں بنا۔

سارا لورین نے شو میں بتایا کہ وہ 2013 سے 2016 کے اختتام تک بھارت میں رہیں اور انہوں نے ایک ہی بولڈ فلم میں کام کیا اور انہیں شہرت ملی۔

اداکارہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں بھارت میں چار سال رہنے کے باوجود بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

سارا لورین نے کہا کہ تاہم ان کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ چند مواقع پر سلمان خان سے ملیں اور ایک بار تو انہیں دبنگ ہیرو کے لیے ایوارڈز شو کے اسٹیج پر رومانوی شعر بھی گنگنایا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ جس حساب سے انہوں نے بھارت میں بولڈ کام کیا، اس حساب سے ان کے کئی تنازعات بن سکتے تھے مگر نہیں بنے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی خوبصورتی سے متعلق کہتے ہیں کہ انہیں ’بولڈ‘ ہونے کی ضرورت نہیں، ان کی خوبصورتی ہی ان کی ’بولڈ نیس‘ ہے۔

اداکار شاہد کو سپر ہٹ فلموں سے پذیرائی ملی، کئی ایورڈز اپنے نام کئے

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار شاہد نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا سکہ جمایا، انہوں نے کیریئر میں متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں، لیجنڈ اداکار کو شاندار پرفارمنس پر متعددایورڈز سے نوازا گیا۔
لیجنڈ اداکار شاہد نے فلم انڈسٹری میں 70 کی دہائی میں قدم رکھا، پہلی فلم ایک رات میں کاسٹ ہوئے، دوسری فلم آنسو میں بطور ولن کام کیا، دونوں فلموں کی کامیابی سے شاہد کامیابی کی ضمانت بن گئے۔ اداکار شاہد نے شبنم، رانی، نشو، سنگیتا، بابرہ شریف، دیبا سمیت اپنے دور کی تقریباً ہر ہیروئین کے ساتھ کام کیا۔
ان کی فلم امراو جان ادا کا شمار سپرہٹ فلموں میں ہوتا ہے۔ شاہد کی مشہور فلموں میں تہذیب، شمع محبت، گھرانہ، پیار کا وعدہ، نوکر ووہٹی دا، مرزا جٹ اور دیگر شامل ہیں۔
اداکا رشاہد نے ایک فلم پروڈیوس بھی کی، فلموں میں شاہد کی شاندار پرفارمنس پر انہیں متعددایورڈز سے نوازا گیا۔ اداکار شاہد نے فلم کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جیل میں شادی

لندن : (ویب ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج آج لندن کی جیل میں اپنی منگیتر سٹیلا مورس سے شادی کریں گے۔
اسانج اور مورس کو نومبر میں منگنی کے اعلان کے بعد لندن کی بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔50 سالہ اسانج کو مقدمے کی سماعت کے دوران ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔
شادی میں صرف چار مہمان شریک ہوں گے جن میں دو گواہ اور دو سکیورٹی گارڈ ہوں گے۔ شادی ایک رجسٹرار کے ذریعے کی جائے گی۔
مہمانوں کو شادی رجسٹر ہوتے ہی فوری طور پر وہاں سے جانا ہو گا۔
35 سالہ مورس شادی کے روز کیک کاٹیں گی اور جیل کے باہر اسانج کے سپورٹرز سے ایک خطاب بھی کریں گی۔
جولین برطانیہ سے بے دخل ہو کر عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ معلومات شائع کرنے پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں

اپوزیشن عدم اعتماد کے بعد بھی روتی رہے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
1971 میں پیدا ہونے والے وقار یونس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستانی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔ رائٹ آرم فاسٹ بالر ٹیسٹ میں 373 اور ون ڈیز میں 416 وکٹیں حاصل کیں۔
وقار یونس نے 1989 میں کراچی میں بھارت کے خلاف اپنا کیرئیر شروع کیا، اسی میچ میں ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی ڈیبیو کیا۔
چار روز قبل ہی سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) عامر خان سے محبت کرنے والی ایک اور اداکارہ سامنے آ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شیفالی شاہ نے ماضی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عامر خان پر ’کَرش‘ تھا اور کالج کے دور میں اداکار کے نام محبت بھرا خط بھی لکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں عامر خان اور عرمیلا متوندکر کی فلم رنگیلا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی شیفالی شاہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ عامر خان سے محبت کرتی تھیں اور انہوں نے اپنے کالج دور میں محبت بھرا خط بھی لکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عامر خان کو اپنے محبت بھرے خط میں اپنی تصویر ڈال کر بھیجی تھی۔ خط کے بارے میں وہ شاید پہلے نہیں جانتے تھے لیکن اب جان جائیں گے۔
شیفالی شاہ نے رنگیلا میں بہت مختصر کردار نبھایا تھا اور فلم کی کہانی میں بالی ووڈ کے اداکار عامر خان سے اداکارہ کا اتفاقاً سامنا بھی نہیں ہوا۔ حال ہی میں شیفالی کی نئی فلم جلسہ ایمازون پریمیئر پر 18 مارچ کو ریلیز کی گئی۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں لکشمی، دل دھڑکنے دو، عجیب داستان اور دہلی کرائم سمیت دیگر کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔ شیفالی شاہ کو بہترین اداکاری پر کئی اہم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔