All posts by Khabrain News

میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھےکوئی دو نمبر کہے گا،چوہدری نثار

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہےکسی کونہیں ہوتی،لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانےکو تیار ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے،اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔
چوہدری نثار کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھےکوئی دو نمبر کہے گا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ کیوں کہہ رہے ہیں؟

بھارتی سوشل میڈیا صارفین بالی ووڈ کے سنجو بابا اداکار سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ کہہ رہے ہیں۔
چند روز پہلے اداکار سنجے دت اور سابق پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی۔
تصویر میں سابق صدر پرویز مشرف کو وہیل چیئر پر بیٹھے جا سکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کوئی بات کرر ہے ہیں۔ دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے دونوں کسی جم میں ہیں۔ تاہم یہ تصویر کب کی ہے اس حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی۔
متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں دونوں کی ملاقات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں بلکہ حادثاتی طور پر ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر سابق پاکستانی صدر اور بالی ووڈ اداکار کی تصویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین سنجے دت اور جنرل پرویز مشرف کی ملاقات پر غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے دت اور سابق صدر پرویز مشرف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ایک ٹوئٹر صارف نے تو اس عام سی ملاقات کو ایک الگ ہی رنگ دیتے ہوئے سنجے دت کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دے دیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا حیرت ہے کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟
کچھ بھارتی صارفین تو اتنے برہم نظر آئے کہ بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کی حکومت سے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر سے ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے دونوں کی وائرل تصویر کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

لاہور ائیرپورٹ پر بحرین سے آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیرملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کی جس کے باعث غیرملکی طیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے کپتان نے بحرین سے لاہور پہنچنے والی پرواز کو زیر تعمیر رن وے پر اتارنے کی کوشش کی جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو لینڈنگ کرنے سے فوری طور پر روکا۔

عدم اعتماد آئینی حق ہے، جو آئین توڑےگا اسے آرٹیکل6 کاسامنا کرنا پڑیگا، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ عدم اعتماد ایک جمہوری اور آئینی حق ہے، جو آئین توڑےگا وہ اسپیکر ہو، وزیراعظم ہویا کوئی اور اسے آرٹیکل6 کاسامنا کرنا پڑے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی، جمہوری اور پارلیمان کاعمل آئین کےمطابق ہونا ضروری ہے، حکومت کو آئین، جمہوری قدروں اورپارلیمان کی پرواہ نہیں، اجلاس14دن کےاندرنہ بلاکرثابت کردیا گیاکہ وہ ہرحیلہ بہانہ کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کولٹکایا نہیں جاسکتا، آپ کو سامنا کرنا ہوگا، جو لوگ عمران خان سے منحرف ہیں انھوں نے ہی عمران خان کو اقتدار دیا تھا، کنٹینر کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، یہ نہ تو سینیٹ الیکشن ہے اور نہ ہی جی بی الیکشن جہاں پیسوں کا استعمال ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ اقتدار کو چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اسپیکر پہلے دن سے جانبدار تھا، آج بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کی سب سے بڑی مثال فارن فنڈنگ کیس ہے، آج نیب اور ایف آئی اے خاموش ہے، عمران خان بتائیں شہزاد اکبر نامی شخص کہاں ہے؟

متحدہ عرب مارات کا شامی صدر کی میزبانی کرنا مایوس اور پریشان کن ہے، امریکا

شام کے صدر بشار الاسد سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے اور ملک کے حکمرانوں سے ملاقات کی تاہم امریکا نے اپنے اتحادی ملک امارات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 سالہ خانہ جنگی کے بعد شام کے صدر بشارالاسد پہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئے تاہم امریکا کو اس دورے سے زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔
شام کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔
شامی صدر کے امارات کے دورے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی اس واضح کوشش سے سخت مایوس اور پریشان ہیں۔
ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ صدر بشار الاسد ہزاروں شامی شہریوں کے قتل عام، لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے اور ہزاروں کے معذور ہونے کے ذمہ دار اور جواب دہ ہیں۔

طالبان نے 3 صحافیوں کو رہا کردیا.

طالبان حکومت نے طلوع ٹی وی سے تعلق رکھنے والے تین صحافیوں کو رہا کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا کریک ڈاؤن کے دوران طالبان حکام نے مقامی ٹیلی وژن ’’طلوع نیوز‘‘ پر چھاپہ مارا اور تین صحافیوں کو گرفتار کرکے لے گئے تھے تاہم اب صحافیوں کو رہا کردیا گیا۔
ترجمان طالبان نے کہا کہ 2 صحافیوں کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی رہا کردیا گیا تھا جن میں ڈائریکٹر نیوز اور قانونی مشیر شامل تھے تاہم نیوز اینکر کو آج 2 روز بعد رہا کیا گیا۔
طلوع نیوز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان صحافیوں کو طالبان کی جانب سے غیرملکی ڈراموں کو نشر نہ کرنے کے حکم کی خبر کو بریک کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب طالبان کی خفیہ سروس نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ وہ کسی کو بھی اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی اور افغان عوام کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کچھ میڈیا ہاؤسز شر پسند اور شیطانی عناصر کے ہاتھوں میں کھیل کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ایسے میڈیا ہاؤسز اپنا قبلہ درست کرلیں

چین میں وبا پر قابو پانے کے دعوے کے باوجود کورونا سے 2 ہلاکتیں

کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں ایک سال بعد 2 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے شکار 2 مریض دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں ایک سال سے زائد عرصے بعد کورونا سے پہلی بار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی عمریں 60 سال کے لگ بھگ ہے۔ چین میں اس وقت کورونا سے 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں تاہم سب میں معمولی علامات ہیں۔ 2 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 638 ہوگئی ہے۔
چند روز قبل ہی چین کے ٹیکنالوجی کے حب شینزین میں کورونا میں یومیہ کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس سے ایک کروڑ سے زائد آبادی گھر میں قید ہوکر رہ گئی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے چین میں 2019 کو سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ مہلک وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا اور اب تک مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

.سعودی عرب میں آئل فیکٹری، گیس تنصیبات اور بجلی گھر پر میزائل حملے

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے تین بڑے شہروں جازان، خمیس مشیط اور الجنب میں میزائل حملے کیے جسے اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کی آئل فیکٹری، خمیس مشیط میں گیس اسٹیشن اور الجنوب میں بجلی گھر پر میزائل حملے کیے۔ میزائل حملوں کے شکار مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے حوثی باغیوں کے تینوں مقامات پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جس کے باعث بھاری نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں آئل فیکٹری کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جس کے باعث تیل کی سپلائی متاثر بھی ہوئی جب کہ بڑے علاقے کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمیس مشیط میں ایک عمارت اور کاروں میں آگ لگی ہوئی ہے جب کہ آئل فیکٹری، گیس اسٹیشن اور بجلی گھر میں ایمبولینسیں داخل ہو رہی ہیں۔

پاکستان اور کینیڈین کمپنی کے درمیان سونے، تانبے کی کان کنی کا معاہدہ طے

پاکستان اورکینیڈین کمپنی بیرک گولڈکے درمیان ریکوڈک منصوبہ کے تحت سونے اورتانبے کی کان کنی پر معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مارک برسٹو کی قیادت میں بیرک گولڈ کے وفد کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیئے۔
نئے معاہدے کی شرائط کے مطابق ریکوڈک پراجیکٹ کو پاکستانی اداروں کے ساتھ شراکت میں بیرک گولڈ کے ذریعے بحال اور تیار کیا جائے گا۔ نئی پراجیکٹ کمپنی کا 50 فیصد حصہ بیرک گولڈ کے پاس ہوگا۔
معاہدے کے مطابق 50 فیصد حصہ پاکستان کا ہو گا، 25 فیصدحصہ بلوچستان کی حکومت کا ہے جبکہ اوجی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) اورگورنمنٹ ہولڈنگزپرائیوٹ لمیٹد کا25 فیصدحصہ ہوگا۔ بلوچستان کی حکومت کاحصہ وفاقی حکومت اداکرے گی، حکومت بلوچستان مائنز کی تعمیر میں کوئی اخراجات برداشت نہیں کرے گی۔
بیرک گولڈ اوراس کی شراکت دارکمپنیاں 10 ارب ڈالرسے زیادہ سرمایہ کاری کریں گی جس سے بلوچستان میں ملازمتوں کے 8 ہزارمواقع پیداہوں گے اورپاکستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے جبکہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری علیحدہ سے کی جائے گی، بلوچستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سڑکوں، سکولوں، ہسپتالوں، کان کنی کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی تشکیل جیسے سماجی ترقی کے منصوبوں کی جائے گی۔ یہ منصوبہ بلوچستان کو پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ معاہدے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ، وفاقی وزیر حماد اظہر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کی۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ 2011 میں عدالت عظمیٰ نے ریکوڈک معاہدہ ختم کر دیا تھا جس پر یہ معاملہ بین الاقوامی ثالثی عدالت میں چلاگیا، انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن نے پاکستان پر تقریباً 6.4 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لندن کورٹ آف آربیٹریشن میں بھی پاکستان کے خلاف ساڑھے چار ارب ڈالرکاجرمانہ عائد ہونا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں جارحانہ اندازمیں یہ معاملہ حل کرنے کیلئے کوششوں کاآغازکیا۔ وزیراعظم نے ایک اپیکس باڈی بنائی جس نے سخت محنت کی اورچلی کی کمپنی انٹوپگاسٹا کے ساتھ 950 ملین ڈالرپرمعاہدہ ہوا، اس کمپنی نے 3.25 ارب ڈالرکے کلیم کوواپس لیا، یہ کمپنی اب ریکوڈک میں شامل نہیں ہوگی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ آج کے معاہدے سے نہ صرف 11 ارب ڈالرکاجرمانہ ختم ہواہے بلکہ اب بیرک گولڈ اوراس کی شراکت دارکمپنیاں 10 ارب ڈالرسے زیادہ سرمایہ کاری کریں گی جس سے بلوچستان میں ملازمتوں کے 8 ہزارمواقع پیداہوں گے اورپاکستان کو بے پناہ فوائد ملیں گے۔ معاہدے سے انکم فلو100 ارب ڈالرسے زیادہ ہے، اس سے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوٹیکسوں کی مد میں بے پناہ ریونیوحاصل ہوگا۔ معاہدہ ایک بڑی خبرہے، اگروزیراعظم عمران خان اس میں ذاتی دلچسپی نہ لیتے تویہ معاہدہ ممکن نہ تھا۔ معاہدے کے تحت ایس اوایز 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔
وفاقی وزیرتوانائی حماداظہرنے اس موقع پرکہاکہ آج پاکستان کیلئے ایک تاریخی دن ہے، برآمدات، زرمبادلہ اورغیرملکی سرمایہ کاری کیلئے یہ اہم ترین پیش رفت ہے، میں قوم کومبارکباددیتاہوں۔ ریکوڈک دنیا میں سونے اورکاپرکی سب سے بڑی مائن ہے، آج اس کادروازہ کھل گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو10 ارب ڈالرکاجوجرمانہ اداکرنا تھاوہ ختم ہوگیاہے۔
حماداظہرنے کہاکہ یہ ایک گیم چینجرمنصوبہ ہے اوریہ پہلی بارنہیں ہواہے کہ حکومت نے پچھلی حکومتوں کے پیداکردہ کوئی مسئلہ حل کیاہو، اس سے قبل کارکے کا تنازعہ موجودہ حکومت نے حل کیاہے،فیٹف کے گرے لسٹ کے مسئلہ کوبھی حل کیاجارہاہے اورپاکستان نے فیٹف ایکشن پلان کے 34 میں سے 32نکات پرعمل درآمدکیاہے۔اسی طرح موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پرنظرثانی کیلئے مذاکرات کئے، آج جومعاہدہ ہواہے وہ پاکستان تحریک انصاف کا اعزاز ہے، اس میں وزارت خزانہ، پیٹرولیم ڈویژن، اٹارنی جنرل آفس اور وزارت قانون نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، ان اداروں اور افراد نے پاکستان کے مفادات کاجس اندازمیں تحفظ کیاہے وہ لائق تحسین ہے۔
حماداظہرنے کہاکہ معاہدے کے تحت 50 فیصدحصہ بیرک گولڈ کاہوگا،25 فیصدحصہ بلوچستان کی حکومت کاہے جبکہ اوجی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹڈ(پی پی ایل) اورگورنمنٹ ہولڈنگزپرائیوٹ لمیٹد کا25 فیصدحصہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ معاہدہ سپریم کورٹ اورپارلیمان میں پیش کیاجائیگا۔ بیرک گولڈ دنیا میں گولڈ اورکاپرمائننگ کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس کے بعد پاکستان میں کان کنی کی مزیدکمپنیاں آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پاکستان پرآئی مشکل کوآسانی میں تبدیل کردیاگیاہ

.ترین گروپ اپنے مطالبے پر ڈٹ گیا، حکومتی ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔
ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومت کو پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے اپنی فہرست میں حکومت کو حلقوں کے مسائل اور بیوروکریسی کے رویے سے آگاہ کیا، ترین گروپ نے انتقامی رویے سے بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی پیشکش بھی کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں شامل ترین گروپ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حلقوں کے حقیقی تحفظات حکومت کے سامنے رکھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔