All posts by Khabrain News

یونیورسٹی نے ’کھانے پینے‘ میں ایم اے کی ڈگری بھی پیش کردی!

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی ایک یونیورسٹی نے ’کھانے، پینے اور رہنے‘ کے شعبے میں ایم اے کی ڈگری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو اُن ہی طالب علموں کو دی جائے گی جو یہ کورس کامیابی سے مکمل کریں گے۔
اس کورس کو ’ماسٹرز آن بی ایم وی‘ (MA on BMV) یعنی ’کھانے، پینے اور رہنے میں ماسٹرز‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ اسے فرانس کی مشہور یونیورسٹی ’سائنسز پو لیلی‘ نے شروع کیا ہے۔
یونیورسٹی ویب سائٹ کے مطابق، آج کے دور میں اچھی غذا، اچھے مشروبات اور بہتر اندازِ رہائش کو معیاری زندگی میں اہم مقام حاصل ہے جبکہ بہت سے لوگ ان اصولوں اور ضابطوں کی پابندی بھی کررہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ’کھانے، پینے اور رہنے‘ میں ایم اے کرنے کےلیے امیدواروں کو مختلف حالات کے تحت کھانا پینا اور رہنا سیکھنے کے علاوہ متعلقہ خدمات، مصنوعات اور صنعتوں کے بارے میں بھی بہت کچھ جاننا اور سمجھنا پڑے گا۔
ویب سائٹ پر اس کورس کی مزید تفصیلات کے تحت یہ بھی لکھا گیا ہے کہ طالب علموں کو مختلف تہذیبوں اور سماجی حالات میں کھانے، پینے اور رہنے کی تربیت دی جائے گی جبکہ یہ بھی سکھایا جائے گا کہ ایک مختلف تہذیب یا سماجی پس منظر کا سامنے ہونے پر ان معمولات میں کیا تبدیلی لانی چاہیے اور کون کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔
اس کے علاوہ زراعت، غذائی سائنس اور غذائی صنعت کے بارے میں تربیت بھی مختلف کورسز کا حصہ بنائی گئی ہے۔
’سائنسز پو لیلی‘ یونیورسٹی ویب سائٹ کے مطابق، بود و باش (کھانا پینا اور رہنا) نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی اہمیت رکھتے ہیں جنہیں سفارت کاری تک میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
غرض یہ کہ بظاہر احمقانہ اور بے مقصد ڈگری کے پیچھے بھی سنجیدہ مقاصد پوشیدہ ہیں جبکہ یہ ڈگری حاصل کرنا بھی کوئی آسان کام ہر گز نہیں ہوگا۔

امریکی صدر افغانستان میں اپنی ناکامی اور نااہلی کے سوال پر بھڑک اُٹھے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں اپنی ناکامی اور نااہلی کے سوال پر طیش میں آگئے اور الٹا صحافیوں پر ہی سوال داغ دیا کہ کیا آپ افغانوں کو ایک حکومت پر متحد کرسکتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن افغانستان سے فوجیوں کے انخلا اور 20 سالہ جنگ کو ضائع کرنے کے سوال پر صحافیوں پر برس پڑے۔
امریکی صدر نے جواب میں صحافیوں سے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجیں واپس بلانے کی وجہ یہ بھی تھی کہ جنگ زدہ ملک میں سب کو ایک حکومت کے تحت متحد کرنا ممکن نہیں رہا تھا اور اگر آپ میں سے کوئی ایسا کرسکتا ہے تو ہاتھ کھڑا کرے۔
صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ افغانستان حکومتوں کا قبرستان اسی لیے رہا ہے کیوں کہ وہاں اتحاد ناپید ہے۔ ہم ہر ہفتے اس 20 سالہ جنگ پر ایک ارب ڈالر خرچ کر رہے تھے اور مزید اس خرچے کے متحمل نہیں ہوسکتے تھے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ہوا تھا اور ہم نے اسے عملی جامہ پہنایا ہے تاکہ قیمتی جانوں، وسائل اور اخراجات کو بچایا جا سکے۔

مودی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔
جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے مسلم دشمن پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم بے نقاب کرنے والے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں بلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں۔
بھارت کے وزیراطلاعات و نشریات وکرم نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینل بند کرنے تصدیق کی اور بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

آصف زرداری بھی نئے الیکشن چاہتے ہیں، ایاز صادق کا دعویٰ

ان کا کہنا تھاکہ  آصف زرداری نے مجھے سے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کر سکتی، سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رابطے ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں، جی ڈی اے اور باپ پارٹی سے بھی ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تیاری کر لی ہے، اب اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو فیصلہ یہ کرنا ہے کہ یہ تحریک پیش کب کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی حیران کن تعداد ہمارے ساتھ ہے، وہ ارکان کہتے ہیں کہ الیکشن آزاد لڑ لیں گے مگر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے۔

اگر اومی کرون پھیلا بھی تو ہم لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے: جیسنڈا آرڈرن

ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ اگر ملک میں اومی کرون پھیل بھی گیا تو بھی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا تاہم اس نئی قسم کا کوئی بھی کیس رپورٹ ہوتے ہی پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔
نیوزی لینڈ دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک اومی کرون سے محفوظ ہے تاہم یہاں کی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ضرور پھیلے گالیکن جیسے ہی اس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگا تو پابندیاں سخت کردی جائیں گی۔
جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اومی کرون کورونا کی پہلی اقسام سے بہت مختلف ہے اور زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے اس لیے اس کو روکنا بہت مشکل ہے لیکن جب کورونا تبدیل ہوتا ہے تو ہم بھی اپنا رویہ بدل لیتے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جیسے ہی اومی کرون کا پہلا کیس آئے گا تو اس کے 24 سے 48 گھنٹے کے بعد پورا ملک ریڈ الرٹ پر چلا جائے گا۔ اس دوران کاروبار کھلے رہیں گے اور سفر جاری رہے گا تاہم سکولوں کے بچوں کو ماسک پہننا پڑے گا اور اجتماعات 100 لوگوں تک محدود ہوجائیں گے۔

مہنگائی کی شرح میں کمی، 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد کی کمی ہوگئی جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 19.36 فیصد رہی ، کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.85 فیصد رہی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹروں کی قیمت 15 روپے 69 پیسے اضافے کے ساتھ فی کلو قیمت 60 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے ، لہسن 10 روپے 95 پیسے فی کلو، دال چنا 2 روپے 44 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جبکہ بیف 9 روپے 26 پیسےفی کلو اور مٹن 17 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 3 روپے 12پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، ڈیزل 2 روپے 98 پیسے ، پٹرول 3 روپے ایک پیسے فی لٹر مہنگاہوا، حالیہ ہفتے چاول، کوکنگ آئل، تازہ دودھ اور ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں 7 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں کمی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے برائلر مرغی 15 روپے 71 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، پیاز 1 روپے 88 پیسے، آلو 81 پیسے فی کلو سستے ہوئے ، ایک ہفتے میں انڈے 2 روپے 98 پیسے فی کلو سستے ہوئے ، حالیہ ہفتے چینی کی 36 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، چینی کی فی کلو قیمت 92 روپے 22 پیسے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں می استحکام رہاہے ۔

پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے : آرمی چیف

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان میں مکمل امن واپس آ کر رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاک افغان بارڈر سے متعلق ، سکیورٹی صورتحال ، ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک آرمی کے سپاہیوں ، قبائلی عمائدین ، ایف سی ، لیوی، خاصہ دار اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے ، سماجی و اقتصادی منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

’ساڑھے 6 ہزار ماہانہ قسط پر ساڑھے 3 مرلے کا گھر‘، عثمان بزدار نے قرعہ اندازی کا آغاز کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کردیا۔
ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر 20 سال کیلئے 6ہزار 526 روپے ماہانہ قسط پر ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پی ٹی آئی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، پہلی بار بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہر تحصیل اور ضلع میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیمیں بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، پنجاب حکومت کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے۔

این سی او سی اجلاس کرونا کیسز کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

‏این سی او سی کا کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

‏محکمہ تعلیمی حکام محکمہ صحت کے ضلعی حکام سے ملکر اسکولوں کی بندش کا تعین کریں گے، این سی او سی

‏12سال سے زائد عمر کے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے، این سی او سی

آصف زرداری سے حساب لیں گے، بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا: علی زیدی

لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے لاڑکانہ کو بھٹو کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سے حساب لیں گے، سندھ میں انقلاب لانے کا آغاز لاڑکانہ سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا۔
لاڑکانہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں چوہے اربوں روپے کی گندم کھا جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام آصف زرداری سے حساب لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ سندھ کے وزیراعلیٰ نہیں، زرداری کے منشی ہیں۔
علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں شاہراہوں اور آبپاشی کے نظام کو تباہ کردیا گیا ہے اور صوبے پر مسلط ٹولے نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ڈاکوؤں سے بہت بڑی جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ہے۔
پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں کچرا تک وفاق اٹھا رہا ہے۔