Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ملک میں موجودہ آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کل 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مقدمہ کو آج ہی مکمل کریں۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آج ہی سن کر فیصلہ دینا ممکن نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ملک میں موجودہ آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ صدارتی ریفرنس کو موجودہ از خود نوٹس کے ساتھ سنا جائے، جو کچھ بھی ہوا ہے سب ریکارڈ…

مزید پڑھیں

سری لنکا: (ویب ڈیسک) سری لنکا نے ملک میں معاشی بحران کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز بلاک کردیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سری لنکا میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے فیس بک، یو ٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ دفاعی حکام کے حکم پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک بھر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے تقرر کے لیے مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں نگران وزیر اعظم کے لیےہم نے دو نام بھجوا دئیے ہیں۔ شہباز شریف مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سات روز میں نگران وزیر اعظم کے لیے نام نہ دئیے تو اس کا بھی طریقہ…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم نے ایک بار پھر مبینہ عالمی سازش پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی شکست سے بچنے کیلئے خودکشی کر لی۔ آپ نے حکومت کے ساتھ جمہوریت کو ختم کرنے کا انتظام کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بیانیہ بنا چکے ہیں کہ انکے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے،سازش ہورہی ہے تو ایک کمیشن بنائیں اور سچ ثابت کریں۔پہلے بھی کہہ چکا ہوں تحقیقات کرائیں، سازش ثابت ہوئی تو میں اور قوم آپ کے ساتھ ہوں گے۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی فرنچائز میلبرن اسٹارز نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بگ بیش کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ وہ کس پاکستانی کو اس لیگ کا حصہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ بگ بیش نے آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ کا بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر پاکستانی کرکٹرز بھی بگ بیش کا حصہ بنیں تو مقابلہ اور دلچسپ ہو گا۔ بگ بیش کے ٹویٹ ہو ری ٹویٹ کرتے ہوئے فرنچائز میلبرن اسٹار نے بابر اعظم سے معاہدے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ 20منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروائیں گے، آرٹیکل 63اے کی تشریح کی پٹشن عدالت میں زیرسماعت ہے۔ سابق وفاقی نے پریس کانفرنس سے بات کرتےہوئے کہا کہ عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے ، پاکستان میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ووٹ میں امانت میں خیانت نہ ہو، اس لیے ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ سے اپناخاتمہ کر دیا۔ شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وفاداری کا اصول راشد منہاس شہید طے کر گئے تھے۔ اگر زندگی دشمن کی قید و غلامی میں ہو گی تو اپنے ہاتھوں آپ زندگی ختم کر کے غلامی سے انکار کر دو۔ گزشتہ روز کی صورتحال پر شہباز گل نے مزید لکھا کہ پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خوداپنے ہاتھ…

مزید پڑھیں

سری لنکا : (ویب ڈیسک) سری لنکا کی کابینہ کے وزراء نے حکومت کی طرف سے دہائیوں کے بدترین معاشی بحران سے نمٹنے کے خلاف احتجاج کے بعد اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ 26 کابینہ کے ارکان نے معاشی بحران اور حکومت کے خلاف احتجاج کے باعث استعفیٰ دیا، راجا پاکسے خاندان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے بہت سے ناراض مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بے معنی ہے۔ سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔ جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی کی کمی کی وجہ سے…

مزید پڑھیں

روس : (ویب ڈیسک) روسی مذاکراتی نمائندے کا کہنا ہے کہ یوکرین سے امن مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔روس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یوکرین سے متعلق امن مذاکرات کے دوران ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ کریملن نے یہ بھی کہا ہے کہ کریمیا اور ڈونباس کی حیثیت کے بارے میں ماسکو کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ روس کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے ٹیلیگرام پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ روسی یوکرینی…

مزید پڑھیں

جرمنی : (ویب ڈیسک) جرمنی میں حکام مبینہ طور پر ستاسی مرتبہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے شہری کے بارے میں تفتیش میں مصروف ہیں۔ جرمن میڈیا مطابق اس شخص کی عمر اکسٹھ برس ہے اور اس نے بظاہر مشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار کئی ویکسینیشن مراکز پر جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔ اندازہ ہے کہ اس نے چند مرتبہ تو ایک ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔ اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا…

مزید پڑھیں