Author: Khabrain News

شنگھائی : (ویب ڈیسک) ٹیسلا کی گیگا فیکٹری سے لے کر ڈزنی کے ایک بہت بڑے ریزورٹ تک، بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں شنگھائی سے کام کر رہی ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں عام طور پر ہلچل مچانے والے مالیاتی مرکز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بریک لگا دی گئی ہے۔ بہت کم نوٹس پر حکام نے شہر کے 26 ملین سے زیادہ رہائشیوں پر دوسرے فیز کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ شہریوں کو اینٹی جن کٹ کے ذریعے ازخود کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر عوام سے براہ راست ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے. جس میں وہ عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان ذرائع کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے ٹیلی فون لائنز بھی اسی وقت کھولی جائیں گی اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر ہوگا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے ؟ آخری فیصلہ عوام کا ہوگا، الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، شہزاد اکبر بھاگے نہیں یہاں ہی موجود ہیں، شہزاد اکبر باہر نہیں جائیں گے آپ لوگ اندر جائیں گے، اپوزیشن سپریم کورٹ کے بنچ پر تنقید کر رہی ہے، اپوزیشن کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کی دھجیاں بکھیرنے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں، شہباز شریف کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔ جج سپیشل کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ جس پر وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے مطابق…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو آئین شکنی سے روکے، کل جمہوری عمل سبوتاژ کیا گیا، عدالت عظمیٰ غیر آئینی اقدام کے خلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دے، خان صاحب نے اپوزیشن کے پریشر میں آکر خودکشی کرلی، سلیکٹڈ حکومت جانے کی خوشی سے زیادہ آئین شکنی پرتشویش ہے، آئین کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ بلاول بھٹو نے متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں آئین کو توڑا گیا، تحریک عدم اعتماد وزیراعظم کو ہٹانے کا جمہوری طریقہ تھا،…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) OPPOنے سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کو 2022کیلئے بطور نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے۔ OPPOجو دنیا کے سرفہرست موبائل فون مینوفیکچررز میں شمار کیا جاتا ہے، نے مشہور فنکاروں کے ساتھ اس نئی دلچسپ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ جوڑی F21پرو کی رونمائی سمیت جدید ترین نئی مصنوعات اور سرگرمیوں میں پیش پیش نظر آئے گی۔ توقع ہے کہ یہ فون اپنے منفرد اور دلکش سن سیٹ اورنج فائبر گلاس لیدر ڈیزائن میں لوگوں کو توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ اس موقع پر ماہرہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) اپریل 2022: جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی جانب سے کراچی میں آج ‘ٹیکنالوجی فار جسٹس فورم’ منعقد کیا گیا۔ تقریب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے عدالتوں میں ٹیکنالوجی، فورنزک سائنس اور تحقیق پر انحصار پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان وکلا، جج، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور سرمایہ کار عدالتوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے منصوبوں پر کام کریں تاکہ مقدمات کے جلد فیصلے ہو سکیں اور عام آدمی کی زندگی بہتر بنائی جا سکے۔ تقریب میں نظام انصاف…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر کوئی بیرونی خط تھا تو 24 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیوں منظور کی گئی، عمران نیازی نے آئین شکنی کر کے سول مارشل لاء نافذ کیا، جلد بازی میں رولنگ دی گئی، تحریک عدم اعتماد پر شکست کے خوف سے جمہوریت کو مسخ کیا گیا۔ شہباز شریف نے متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے کل سویلین مارشل لا نافذ کیا، 3 نومبر 2007 کو مشرف نے بھی یہی غیر آئینی حرکت کی تھی، عمران خان اور ان کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کی ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت پر ہیں، شہباز شریف کا ہر صورت عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے۔ جج سپیشل کورٹ نے استفسار کیا کہ عدالت اپنے حکم پر کیسے نظر ثانی کر سکتی ہے۔ جس پر وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ اعلی عدالتوں کی دو نظیریں پیش کی ہیں جس کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ سی ایم آفس، پولیس اور انتظامی افسروں نے شرکت کی۔ اعلی حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ سرکاری امور میں میرٹ کے فروغ کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کو سراہا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ جائز کام کئے، میرٹ کو مد نظر رکھ کر مشاورت سے فیصلے کئے، کسی کو کبھی بھی غلط کام کا نہیں کہا، ضمیر مطمئن ہے، لوگوں کو عزت دی، کسی کی عزت نفس کو مجروح…

مزید پڑھیں