یوکرین: (ویب ڈیسک) یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی فوج کے حملے میں 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نےحال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔ یوکرین کی جانب سے اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا قتل ہولناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے جبکہ فرانسیسی صدر نے بھی…
Author: Khabrain News
سعودی عرب: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپائنٹمنٹ بک کرنا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے(Eatmarna )ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں زکٰوة کٹوتی کی وجہ سے آج تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے کھاتوں سے زکٰوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی تاہم بینک آج عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے پی آئی بی میں جھکی ہوئی بلڈنگ ساتھ والی عمارت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پی آئی بی کالونی میں جھکی ہوئی 3 منزلہ عمارت ساتھ والی عمارت پر گرنے سے بچے سمیت تین افراد زخمی بھی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دونوں عمارتیں خالی کرا کر ملبہ اٹھانے کا عمل جاری ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔ قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔ تاہم…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔ قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ بعد ازاں اسمبلی توڑنے کے فیصلے پر عمران…
لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر دوسرے روز بھی حملہ کیا گیا، لیگی کارکنوں کی مزاحمت پر تین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام پندرہ سے زائد مظاہرین ہائیڈ پارک سنٹرل لندن میں واقع سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر کے باہر پہنچے اور دفتر میں گھسنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق دفتر میں موجود لیگی کارکنوں کے روکنے پر شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں لیگی رہنما اعجاز گل اور احسن ڈار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا۔ صدر، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز عدالت نے کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے صدر، وزیراعظم، تمام سیاسی جماعتوں، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ، دفاع، پنجاب کے آئینی بحران پر ایڈووکیٹ جنرل اور سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کئے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رمضان ہے سب نے روزہ رکھا ہے،…
اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے عمران خان کا بطور وزیراعظم عہدہ ختم ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر مملکت نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ نگران وزیراعظم کے تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم کام کرسکتے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے 52 وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، کابینہ ڈویژن نے 25 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ علاوہ ازیں کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے چار مشیروں اور 19 معاونین خصوصی کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریکِ عدم اعتماد مسترد ہونے پر اداکاروں کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار نے اسٹوری میں اپوزیشن پر مضحکہ خیز انداز میں لکھا کہ ‘ہُن آرام اے (اب آرام ہے)’۔ عمران خان کی حمایت کرنے والی اداکارہ اریج فاطمہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا، انہوں نے اسٹوری پر دل کھول کر قہقہے لگائے اریج فاطمہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بڑا سا اسٹکر…
