Author: Khabrain News

لندن: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارہ حاصل کریں گے، نواز شریف نے آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور مہمان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آمنا سامنا ہوا۔ آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جب اختتامی مراحل میں تھا تب وارنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر چوکا لگایا، اگلی ہی گیند پر شاہین نے باؤنسر کرایا تو وارنر نے اسے سمجھداری سے روکا۔ گیند پھینکتے ہی شاہین دوڑ لگاتے ہوئے وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ اس منظر سے بظاہر ایسا لگا کہ دونوں…

مزید پڑھیں

دبئی : (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کے رنر اپ اور خطروں کے کھلاڑی کے امید وار راہول ویدیا کا دبئی میں ایک پاکستانی مداح نے دل جیت لیا۔ راہول ویدیا ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مداح کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت بھارتی میڈیا میں یہ تصویر تیزی سے وائرل ہوئی جس کی وجہ گلوکار کی جانب سے لکھا گیا کیپشن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور ہیں جنہوں نے مجھ سے کہا کہ…

مزید پڑھیں

سڈنی : (ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ مستقبل میں انسان کے مریخ پر جابسنے کا تصور ہی خواب و خیال لگتا ہے لیکن پاکستان کے دوبھائی اس خواب کی تعبیر کے مشن پر کام کررہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیاں آسٹریلین اسپیس ایوارڈز 2022 میں فائنلسٹ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔ مریخ ڈائنامِکس اور SCOOP نامی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیز پاکستانی بھائی ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین…

مزید پڑھیں

چین : (ویب ڈیسک) چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔ چینی حکام کے مطابق اب تک بوئنگ 737 کا ایک بلیک باکس ملا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ڈیٹا ریکارڈر ہے یا وائس ریکارڈر ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے چین میں مسافر طیارہ 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر تباہ ہوگیا تھااور حادثے کے نتیجے میں عملے، مسافر وں سمیت تمام 132 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق چینی فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ائیرلائنز کا بوئنگ 737-800 مسافر طیارہ کن…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب کچرا چننے والا نوجوان کچرا چنتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق نوجوان گلی میں کچرا چننے کے لیے آیا تھا لیکن گلی میں اندھیرا بھی بہت تھا جب کہ سیوریج کا پانی بھی کھڑا تھا۔علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ اندھیری گلی سے گزرنے کے لیے نوجوان نے گرل کو پکڑا تو گرل میں کرنٹ ہونے کی وجہ سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گرل میں گھر سے آنے…

مزید پڑھیں

روس : (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روسی کرنسی روبل میں لینےکا اعلان کر دیا۔ ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ امریکا اور یورپ کو اشیا دیں اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبل میں کریں گے۔دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا…

مزید پڑھیں

کیف : (ویب ڈیسک) دوسری جانب یوکرین پر روسی حملے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا اور اب یوکرینی صدر نے دنیا بھر میں روس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا مطالبہ کیا ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی فوج کی گولہ باری کے دوران روسی خاتون صحافی ہلاک ہوگئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والی اوکسانا بؤلینا یوکرین میں رہائش پذیر تھیں اور تحقیقاتی ویب سائٹ دی انسائیڈر کے لیے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں سے رپورٹنگ کر تی تھیں۔ اوکسانا نے اس وقت اپنی آخری سانسیں لیں جب وہ یوکرین کے ضلع پوڈیل میں ہونے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کانسٹیبلری کی مزیدنفری اورگاڑیاں اسلام آبادپولیس کےحوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کی ایک ہزار نفری اسلام آباد پولیس کےحوالےکی جائےگی۔ اس کےعلاوہ 2 بکتربند گاڑیاں اور 5 قیدی وین بھی اسلام آباد پولیس کے حوالے کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کی نفری کی رہائش کا انتظام اسلام آباد پولیس کرےگی۔۔ ڈیوٹی کےبعد نفری اور گاڑیاں پنجاب کانسٹیبلری کو واپس بھیج دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مالاکنڈ جلسے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ شہباز گل کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے مالا کنڈ جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ تو حالت ہے بلاول کے جلسے کی جس نے انقلاب لانا ہے۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ اس سے بڑی ریلی تو کونسلر نکالتی ہے۔

مزید پڑھیں