لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 میچ کل ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دیں۔ زندہ دلان کے شہر لاہور میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ منگل کو شیڈول ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کا آخری معرکہ بھی قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، میچ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ آج بھی کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، اس سے پہلے ٹیسٹ سیریز مہمان کینگروز نے جیتی جبکہ ون ڈے مقابلے قومی…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار شان شاہد نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرا دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی تعریف میں لکھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں لیکن آپ ایک بہترین سیاسی ذہن بھی رکھتے ہیں۔ اداکار نے مزید لکھا کہ عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرا دیں۔
لاہور: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، قائد عوام جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، ،ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 43 ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے اور افکار پر سختی سے پابند ہے، پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت اور حقیقی جمہوریت کے قیام کی جدوجہد میں ہمیشہ کی طرح قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی، اس اصول کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے سبب 100 انڈیکس 44 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ابتدا میں 787 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے 100 انڈیکس 44 ہزار 364 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعدمزید 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 152 پوائنٹس پر آ گیا۔…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پنجاب کے سیاسی محاذ اور آپشنز پر غور کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد بلالیا۔ وزیراعظم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی اسلام آباد بلالیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ پنجاب کے سیاسی بحران میں ممکنہ آپشنز ہر مشاورت ہوگی۔ پنجاب کی نمبر گیمز بارے وزیر اعلی اور میاں محمود الرشید وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب بھی آئندہ لائحہ بارے اپنی تجاویز دیں گے۔ پنجاب کے حوالے سے سیاسی…
کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا میں کرفیو کے باوجود سیکڑوں شہری معاشی بحران پر احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آ گئے، مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا گیا۔ ناقدین کے مطابق سری لنکا اس وقت بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سابق حکومتوں کی جانب سے معاشی بدانتظامی اوربڑھتا ہوا بجٹ شارٹ فال ہے۔
کیٹو: (ویب ڈیسک) ایکواڈور کی جیل میں خونی تصادم سے 12 قیدی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ حکام کےمطابق ایل توری جیل میں ایک تنظیم اندرونی حصے کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتی تھی جبکہ کچھ قیدیوں نے اس پر بغاوت کردی۔ تصادم کے بعد 90 افراد کو جیل سے بحفاظت دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ برس بھی منشیات اسمگلنگ پر لڑائی میں 316 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پشاور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں کی خریداری عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی، ٹماٹر، بھنڈی، سبز مرچ ، لیموں، مٹرکے نرخ آسمان تک پہنچ گئے، قیمتیں سن کرشہریوں کے ہوش اڑنے لگے۔ رمضان المبارک میں روزمرہ استعمال کی سبزی خریدنا غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا، سبزی منڈی میں لہسن 300، بھنڈی 200، پہلے درجے کے ٹماٹر 200 جبکہ دوسرے درجے کے 160، لیموں 300 اور مٹر 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات سمیت گراں فروشوں کے خلاف…
بہاولپور: (ویب ڈیسک) بہاولپورکےعلاقےچک نورنگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک جب کہ ان کے کچھ ساتھی فرار ہو گئے۔ ضلع پولیس ترجمان کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے بستی جمرانی کے علاقے سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی، اطلاع ملنے پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے علاقہ ناکہ بندی کر دی۔ ڈاکوؤں نے چک نورنگ کے قریب پولیس ناکے پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو محمد صدیق عرف ڈوڈو ، محمد سعید عرف شیدو ، بشیر احمد ،کریم بخش اور محمد رفیق ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا۔ گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹگری میں عروج کا گیت ’محبت‘ چنا گیا۔ عروج آفتاب نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں… عروج آفتاب!‘ عروج کی اس کامیابی پر معروف شخصیات سمیت مداح گلوکارہ کو بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔ عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا…
