راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو مک ڈونلڈز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کوچ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے لیے راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن مشکل رہا، سیلیکشن ٹھیک تھی یا غلط اس کا جائزہ پانچ دنوں کے بعد کیاجاتاہے، امام الحق اور اظہر علی نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اچھی بیٹنگ کی، پاکستان نے پہلے روز بہترین کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ریورس سوئنگ اپنا کردار ادا کرےگی، آسٹریلیا…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری سابق جادوگر سپنر شین وارن کے انتقال پر قومی و غیر ملکی کرکٹرز بھی افسردہ ہوگئے اور اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ کینگروز سابق سپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے۔ قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے شین وارن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی ابھی شین وارن کے انتقال کے بارے میں افسوسناک خبر ملی ہے،جس پر مجھے جس قدر افسوس اور صدمہ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سنچری سکور کرنے والے قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنانے پر بہت خوش ہوں، لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں اس پر دھیان نہیں دیتا۔ قومی کرکٹر نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیتھن لائن ورلڈ کلاس باؤلر ہے، مجھے یقین تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دوں گا، بطور کرکٹر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترا۔ امام الحق نے مزید کہا کہ لوگ…
خانیوال: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کا کوئی مستقبل نہیں اس نے تولندن بھاگنا ہے، ہمارا تومرنا جینا عوام کے ساتھ ہے۔ خانیوال میں لانگ مارچ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ عوام کی طاقت دیکھ کراس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، بنی گالہ سے چیخیں آرہی ہیں، تین سال سے کہہ رہا تھا دنیا بھرمیں مہنگائی ہو رہی ہے، ہردوسرے ہفتے10سے12روپے پٹرول کی قیمتیں بڑھاتا رہا، جیالوں کی محنت کے بعد کٹھ پتلی جھک گیا، پٹرول کی قیمتوں میں 10روپے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے لئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے جاٹکرایا، جس کے بعد وہ زخمی ہو گئیں۔ کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا، آصفہ بھٹو پی پی چیئرمین بلاول کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر پر ڈرون لگ گیا، ڈرون لگنے کے بعد…
ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین کے ساتھ جاری لڑائی میں روس کو بڑا دھچکا لگ گیا، صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی اور اعلیٰ درجے پر فائز جنرل آندرے سنائپر کا نشانہ بن گئے۔ واضح رہے کہ روسی حکام نے بدھ کے روز 498 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی تھی جب کہ یوکرینی حکام نے 9 ہزار روسی فوجیوں کے مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کا آٹھواں روز شروع ہوگیا، اس دوران کئی یوکرینی فوجی اور شہری ہلاک ہوئے جب کہ روسی فوجی بھی جوابی وار میں مارے گئے۔ مرنے…
ٹنڈو محمد خان: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سب سے بڑی سازش کا نام آصف زرداری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا ’سندھ حقوق مارچ‘ ٹنڈو محمد خان پہنچ گیا، جہاں وفاقی وزیر علی زیدی اور شاہ محمود قریشی نے شرکا سے خطاب کیا۔ علی زیدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ نہیں رونگ مارچ کررہی ہے، پیپلز پارٹی والے سندھ کو 15سال سے کھا رہے ہیں ،سندھ کے لٹیروں کو بلا 2023 میں بھگا دے گا، بلاول بھٹو نہ تیتر ہے نہ بٹیر ہے، یہ بھی ملک کو کھا…
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی ٹی وی چینل ’’دی رین‘‘ کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام میں استعفیٰ دیدیا اور آخری ٹیلی کاسٹ میں نو وار کا مطالبہ چلا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی حملے کی کوریج کرنے پر پوٹن حکومت نے دی رین چینل کی نشریات کو معطل کردیا تھا۔ جس کے بعد چینل کی بانی نتالیہ سندیوا نے آخری ٹیلی کاسٹ میں کہا کہ ’’ نو ٹو وار‘‘ جس کے تمام ملازمین اسٹوڈیو سے باہر آگئے اور نشریات غیر معینہ مدد کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔ چینل کے ملازمین بھی حکومت سے…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن انتقال کرگئے۔ شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے علاقے کوہ سمائی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی نے ایک مرتبہ پھر عوام کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں، شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 19 اشیاء کے نرخ بڑھے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، مہنگائی کی مجموعی شرح 15.23 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوا، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی، رواں ہفتے ایل…
