اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کو نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا، چودھری محمد سرور کو پارٹی قیادت سے اختلافات کی بنا عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حکومت نے عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی ہے۔ اس سے قبل چودھری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق تین روز قبل وزیراعظم عمران خان اور چودھری سرور کے درمیان اختلافات ہوئے۔ چودھری سرور نے ناراض ہوکر وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے۔…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب نے اسمبلی میں موجود اپوزیشن کے 174 ایم این ایز کی لسٹ ٹویٹ کر دی۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل این کے 84، پی پی پی 56، ایم ایم اے 14، اے این پی 1، بی این پی مینگل کے 4 ایم این ایز ہیں، ایم کیو ایم کے 6، بی اے پی کے 4، جمہوری وطن پارٹی کا 1 آزاد 4 ایم این ایز شامل ہیں۔ ادھر مریم اورنگزیب نے عمران خان کو سابق وزیر اعظم قرار…
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج چترال، سوات، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سندھ میں مٹھی، نوابشاہ، دادو میں موسم شدید گرم رہے گا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بابر اعظم نے سیریز میں 276 رنز بنائے جو تین میچوں کی سیریز میں کسی پاکستانی بیٹر کی جانب سے چوتھی بہترین کارکردگی ہے جبکہ امام الحق کے 298 رنز تیسرے نمبر پر ہیں البتہ یہ دونوں کارنامے بابر اعظم کے دو ہزار سولہ اور سترہ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں 360 رنز سے پیچھے ہیں۔ کیریئر کی 16 ویں سنچری سکور کر کے بابر اعظم نے 15 سنچریوں کے مالک محمد یوسف کو پیچھے چھوڑا اور پاکستان کی جانب سے سب سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 127، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 106، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت…
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر قانون کا فواد چوہدری کا اپنے مختصر بیان میں کہنا تھا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چوہدری محمد سرور کے اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ میں دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی گئی تھی۔ یہ اقدام عثمان بزدار کا استعفیٰ منظر عام پر آنے کے باعث کیا…
لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں عابد شیرعلی سے جھگڑا کرنے والا نوجوان شایان علی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر جاپہنچا۔ نواز شریف دفتر سے نکلے تو شایان علی ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ان کی طرف بڑھا، جس پر سکیورٹی گارڈ نے روکا تو شایان علی نے اس کے سرپر فون مار کر خون نکال دیا، جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے بھی شایان علی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، شایان علی کے ساتھ اس کی والدہ بھی موجود تھیں۔ خیال رہے کہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، فنکاروں نے ماہِ صیام کی آمد پر ڈھیروں برکتیں اور نعمتیں سمیٹنے کا عزم ظاہر کیا۔ معروف اداکار ہمای وں سعید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اللہ ہم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، سب کے لیے امن وسلامتی، خوش حالی اور کامیابی کی دعائیں، تمام افراد مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، رمضان مبارک۔ اداکارہ ماورہ حسین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو کچھ بھی وزیر اعظم عمران خان کر رہا ہے وہ صرف اس کے خلاف ڈوزیئر اور چارج شیٹ میں شامل کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ فہرست لمبی سے لمبی ہوتی جا رہی ہے، وہ اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے پریشانیوں اور مصائب کو دعوت دے رہا ہے، وہ آج کہے گئے ہر لفظ کی ناک سے قیمت ادا کرے گا۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ ’پھر نہ کہنا بتایا نہیں‘۔
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم باطل کے خلاف حق اور حب الوطنی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ کربلا میں حضرت امام حسین ؑ نے ایک ایسے دشمن کا سامنا کیا جو ان سے تعداد میں کہیں زیادہ تھا، اس معرکہ میں امام حسین ؑ کے اہل خانہ اور پیروکاروں نے لوگوں کو حق اور باطل کے درمیان فرق دکھانے کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ وقت حاضر سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج ہم جھوٹ اور غداری کے خلاف حق اور…
