Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کل ووٹنگ کے دوران تصادم سے متعلق خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مڈل کلاس کی پارٹی ہے، ایک مہم کے تحت خبر چلائی گئی کے تحریک انصاف کے کارکن خونریزی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کی کوئی گنجائش نہیں جو کچھ ہوگا آئین کے مطابق ہو گا، تشدد سے متعلق خبر فیک نیوز کی طرح ہے۔

مزید پڑھیں

ڈی آئی خان: (ویب ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کر کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو رش سے بچانے کے لیےتین اوقات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف اسٹیشنوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام میں داخلے کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے۔ حرمین شریفین کے حکام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کو زائرین کے لیے مختص…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں موسم کی خبر پڑھنے والے ایک اینکر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے جب انہوں نے لائیو نشریات کے دوران اپنے اہلخانہ کو فون کرکے طوفان کے آنے سے خبردار کیا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق اینکر ڈگ کیمرر کا تعلق واشنگٹن سے ہے جنہوں نے ورجینیا میں رہائش پذیر اپنی فیملی کو براہِ راست نشریات کے دوران کال کرکے طوفانی آندھیوں سے خبردار کیا۔ ڈگ کیمرر نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ میں بتایا کہ ہمیں خطرناک موسم کی اطلاع پہلے ہی مل جاتی ہے جس پر میں اپنے اہلخانہ کو پہلے ہی میسج کردیتا تھا…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے سربراہ ڈمتری روگوزین نے اطلاع دی ہے کہ روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنا تعاون معطل کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق روگوزین نے کہا کہ روس ناسا، یورپی اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) اور کینیڈین اسپیس ایجنسی (سی ایس اے) کے ساتھ اپنی شراکت کو بھی معطل کردے گا۔ روسی زبان میں لکھے گئے ٹویٹس میں روگوزین نے کہا: “عالمی خلائی اسٹیشن اور دیگر مشترکہ منصوبوں میں ہمارے اور شراکت داروں کے درمیان تعلقات کی بحالی غیر قانونی پابندیوں کے مکمل اور غیر مشروط طریقے سے ہٹانے جانے سے…

مزید پڑھیں

تل ابیب: (ویب ڈیسک) صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے یہ خونریزی رمضان المبارک کے آغاز پر ہوئی ہے، مغربی کنارے کے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو اس وقت گولیوں سے بھون ڈالا جب وہ علاقے میں تلاشی لے رہے تھے۔ فلسطینی وزیراعظم نے واقعے کو ماورائے عدالت اقدام قرار دیا ہے، رواں ہفتے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک 6فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم آسٹریلوی ٹیم 41.5 اوورز میں 210 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کا آغاز پر اعتماد رہا، اوپنر فخر زمان کے جلد…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دیےگئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے۔ خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہا ہے کہ اتوار کو ہماری سحری نئے پاکستان میں ہوگی لیکن افطاری تک ہم پرانے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ رمضان میں شیطان بند ہوجاتا ہے، کل بنی گالہ کا شیطان بند کردیں گے۔ عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال پر تشویش ہے، اداروں کو ہم کہتے ہیں اپنا آئینی کردار ادا کریں جبکہ سپریم کورٹ کل کے اجلاس کی کوریج کرنے کی…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور ملکی سلامتی ہماری ترجیح ہونی چاہیے لیکن آئین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عثمان بزدار نے استعفیٰ دیا اور اسمبلی اجلاس بھی بلا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس 14 دن بعد بلانا تھا مگر تاخیر ہی تاخیر ہوئی۔ وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت دے رہے تھے۔ اب کل ووٹنگ…

مزید پڑھیں