Author: Khabrain News

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد کا روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ماسکو اور کیف میں ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان ثالثی کی کوشش کرنے کے لیے تیار ہیں، یوکرینی سیاحوں اور رہائشیوں کے ویزوں میں مزید 3 ماہ کی توسیع کریں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی ولی عہد کو فون کیا تھا، کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے توانائی سے متعلق امور…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے بعد امریکا کا روس پر پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، اب امریکہ نے روس کی امیر ترین شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں نقل مکانی کرنے والے روسی امیر ترین افراد کو ڈھونڈے گا،امریکی حکومت روس کے امیر ترین افراد کے اثاثے منجمد کر ے گی، جس میں کشتیاں، اپارٹمنٹس اور غیر قانونی دولت کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ وائٹ ہاوس کے مطابق پابندیوں میں روسی صدر کے ترجمان بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب پینٹاگون اور روسی وزارت…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یورپ کے سب سے بڑے نیو کلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جو یورپ کا سب سے بڑا نیو کلیئر پاور پلانٹ ہے۔ روسی حملے کے بعد زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی سے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ریڈی ایشن کا لیول بڑھ گیا اور اگر پاور پلانٹ پھٹ گیا تو چرنوبل سے 10 گنا بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔ اینرگودر کے میئر دمتری اورلوف نے بھی آگ لگنے کی تصدیق کی ہے۔…

Read More

آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش 74سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ روڈ مارش کو گزشتہ ہفتہ ہارٹ اٹیک ہوا تھا ،روڈ مارش دل کا دورہ پڑنے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے، روڈ مارش کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ مارش نے آسٹریلیا کیلئے 50 سال ناقابل یقین خدمات انجام دیں۔ روڈ مارش کی یاد میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم آج کے میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلے گی۔ روڈ مارش 4 نومبر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن اکٹھی بھی ہوجائے تو بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، نمبر گیم میں واضح سبقت حاصل ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی بھاگ دوڑ کسی کام نہیں آئے گی، جس اپوزیشن اتحاد پر اس کی اپنی جماعتیں عدم اعتماد کر چکی ہوں انہیں عدم اعتماد کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا، بد قسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ اداکارہ نیلم منیر خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ندا یاسر نے مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے ندا سے سوال کیا کہ آپ کے شوہر یاسر نواز نے ہر بار صرف نیلم منیر کے ساتھ ہی کیوں کام کیا جس پر ندا یاسر نے نیلم منیر کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیلم منیر ایک خوبصورت انسان ہیں، وہ بیحد باصلاحیت اداکارہ ہیں اور سخت محنت کرنے والی انسان ہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے آج کل کے ڈراموں پر تنقید کرنیوالے صارفین کو جواب دے دیا۔ فرحان سعید نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے آج کل ٹی وی ڈراموں میں دِکھائے جانے والے مواد کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ‘ ہم سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا دِکھا رہے ہیں اور کیا سکھا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کا تعلق انٹرٹیمنٹ انڈسٹری سے ہے ناکہ شعبۂ تعلیم سے کہ ہم آپ کو ہمیشہ اچھا پیغام ہی دیں گے۔ اُنہوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے فیض آباد کے بجائے ڈی چوک پر پڑاؤ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلزپارٹی نے انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے خط لکھ کر انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے خط چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھ گیا۔ جس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، 8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل فیض آباد کے مقام…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا، قوم بابر اعظم اور ٹیم پاکستان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئے خوبصورت بنایا، آسٹریلوی ہائی کمیشن نے ایونٹ کو ممکن بنانے کیلئے بہت محنت کی۔ خیال رہے 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) 24 سال کا انتظار ختم ہوگیا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کیلئے پر جوش ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیل پیش کریں، ٹیم میں 2 اسپنرز شامل کیے ہیں۔ پاکستان پلیئنگ الیون کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ پاکستان…

Read More