Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 248 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 707 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 264، سندھ میں 5 لاکھ 69 ہزار 338، خیبرپختونخوا…

Read More

میرپورخاص: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر یوکرین میں ’پریشان‘ بھارتی طلبہ کی مدد کی ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے سندھ کے ضلع میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر بات کی۔ شاہ محمود قریشی اس وقت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پی ٹی آئی کے ’حقوق سندھ مارچ‘ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ویڈیو ضرور دیکھی ہوگی جس میں پریشان بھارتی طلبہ کو پاکستانی سفارتخانے نے انہیں کھانا پیش کیا اور ان کی دیکھ…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ ہم دونوں کو پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے، یورپ فوری طور پر یوکرین کو نو فلائی زون قرار دے، فضائی حدود بند نہیں کرسکتے تو مجھے طیارے فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے بعد لیٹویا، لتھوینیا، اسٹونیا کی باری آئے گی، بچوں کو مردہ خانے میں نہیں ہونا چاہیے اور روسی مائیں اپنے بچے لے جائیں۔

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغرب نے جو ہمارے مخالف بیانیہ بنایا ہے ہم اسے برباد کردیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی فوج نے ہزاروں غیر ملکیوں کو یرغمال بنایا ہے، ہماری افواج نے عوام کے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ دیا، یوکرینی قوم پرستوں نے محفوظ راستوں کو بند کردیا ہے۔ صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ جنگ میں مرنے والے روسی فوجیوں کے خاندان کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مرنے والے اور زخمی روسی فوجیوں کے خاندانوں کے لیے…

Read More

یریوان: (ویب ڈیسک) ویسے تو آپ نے اپنے قرب میں کئی لوگوں کو پُل-اپس لگاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ایک شخص نے یہ کارنامہ اُڑتے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر انجام دیا ہے اور عالمی ریکارڈ میں اس کا نام آگیا ہے۔ آرمینیا کے ایک شہری نے اُڑتے ہیلی کاپٹر پر پُل-اپس لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ ادارے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آرمینیا کے ایتھلیٹ رومن ساہراڈیان کو کئی فٹ کی اونچائی پر اُڑتے ہیلی کاپٹر پر پُل-اپس لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آرمینین ایتھلیٹ…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد مختلف پابندیوں کے جواب میں ماسکو نے امریکا کو راکٹ انجنوں کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روس کے خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے ڈائریکٹر جنرل دیمتری روگوزین نے ایک روسی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ راکٹ انجنوں کی ترسیل 1990 کی دہائی کے وسط سے بہت فعال رہی ہے جس میں آر ڈی 180 انجن بھی شامل ہے جو ایٹلاس فائیو راکٹ کو طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے امریکا کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ ’اپنی جھاڑو پر اڑ جائیں‘۔ اس…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہا ہے لیکن یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی وفد نے اس ہفتے کے شروع میں یوکرینی مذاکرات کاروں کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں اور اب وہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں کیف کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کو مسلسل مسلح کرتا آیا ہے، فوجیوں کو تربیت دی اور وہاں اڈے بنائے تاکہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے ، سیکیورٹی ، ترجیحی تجارتی معاہدے ، موسمیاتی تبدیلی سمیت 8مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف بھی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے ۔ پاکستان ازبکستان ایم او یوز کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ازبکستان کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپنی اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جارہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 اور بلدیاتی انتخابات کےلئے نیا ضابطہ اخلاق بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے درمیان انتخابی ضابطہ اخلاق پر تنازع نئی شکل اختیار کرنے لگا، الیکشن کمیشن نے نئے ضابطہ اخلاق کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لئے 8 مارچ کو اجلاس طلب کرتے ہوئے دعوت نامے ارسال کردئیے ہیں۔ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی سے متعلق الیکشنز ترمیمی آرڈیننس پر بھی مشاورت ہوگی، الیکشن کمیشن 8 مارچ کو دن دو بجے تمام…

Read More