Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جلد از جلد پیش کرنے پر اصولی اتفاق ہے ،وزیر اعظم کو گیند نظر نہیں آرہی ، اب ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے ۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن سربراہان کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت مکمل ہوچکی ہے، حکومتی پالیسی پاکستان کے لیے خطرہ بن چکی ہے ،حکومت کے پاس این آر او نہیں دوں گا تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں ،اپوزیشن سمجھتی ہے کہ تمام بحرانوں کا فوری حل آزادانہ الیکشن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نے 5 روپے فی یونٹ بجلی کے رعایتی پیکج کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو عالمی مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہماری پہلی ترجیح ہے، تفصیلات کا اعلان میں کل پریس کانفرنس میں کروں گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کسان بھائی جو شمسی توانائی کے ساتھ ٹیوب ویل چلاتے ہیں ان…

Read More

نارووال: (ویب ڈیسک) کرتارپور راہداری ایک اور بچھڑے ہوئے خاندان کو ملانے کا سبب بن گیا، 50 سال پہلے بچھڑی نند اور بھابھی کرتارپور میں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کرتاپور راہداری نے ایک اور خاندان کو ملوادیا، پاکستانی ہندو باوی دیوی کا تعلق ظفروال سے ہے جبکہ دوسری باوی دیوی کا تعلق بھارت کے ضلع گرداسپور سے ہے، 1971 میں دونوں خاندان ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے ۔ دونوں رشتہ دار خواتین نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور خوشی سے آنکھیں نم ہوگئیں، ہندو خاندان نےکرتارپور میں اپنی پرانی یادیں تازہ کیں، دونوں فیملیز نے کرتارپور میں…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے خلاف اسمبلی میں اور باہر مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وفاق کوئی ایسا اقدام نہ اٹھائے جس سے کشمیر تقسیم ہو، جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کے عبوری صوبہ بننے سے مسئلہ کشمیر متاثر ہوگا، ہم سمجھتے ہیں موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے۔ انہوں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ حکومت فی لیٹر پٹرول 55 روپے خسارے میں عوام کو مہیا کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں شہبا زگل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، عمران خان کی حکومت 55 روپے فی لیٹر کم قیمت پر پٹرول ڈیزل مہیا کر رہی ہے،اپوزیشن قیمتوں میں کمی دیکھ کر حواس باختہ ہو چکی ہے۔شہباز گل نے کہا کہ یہ اب یہ اپنے ہی بیانیے پر شرمندہ ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین میں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی، سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ جب قتل پر راضی نامہ ہوگیا تو دہشت گردی کی دفعات برقرار کیسے رہ سکتی ہے؟ سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی اور ساتھی مجرمان کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے شاہ رخ جتوئی پر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی حمایت کردی۔ شاہ رخ جتوئی کے وکیل نے کہا کہ شاہ رخ کے خلاف دہشت گردی کا کیس نہیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کی جانب سے متنازعہ ڈیمز پر لگائے گئے اعتراضات تسلیم کرنے اور پانی کے بہاؤ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاک بھارت آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق ہونے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین آبی وسائل پر تنازعات کے حل کے لیے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے، بھارت نے متنازع ڈیمز پر پاکستان کے اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کو اسلام آباد میں تین کے بجائے صرف ایک روز کے جلسہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ فیصلہ پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے باعث کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی صرف 9 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کر سکتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی نے 7 مارچ سے 9 مارچ تک فیض آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے اور باقاعدہ درخواست ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی عوام کے گھیرے میں موجود روسی فوجی کی روتے اورچائے پیتے ہوئے ماں سے بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ یوکرین پرحملہ آور روسی فوجی کوگھیرے میں لینے کے باوجود یوکرینی عوام نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بجائے چائے اورکھانے کی اشیا پیش کردیں۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ روسی فوجی کی بات اس کی ماں سے بھی کروائی۔ یوکرینی عوام کے حسن سلوک سے متاثراورماں سے بات کرنے کی خوشی نے روسی فوجی کواتنا جذباتی کیا کہ وہ رونے لگا۔ روسی فوجی کی روتے ہوئے چائے پینے اورماں سے…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرین کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان روسی وزارت دفاع کے ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرین کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے۔ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس سے یوکرین میں خوں ریزی روکنے اورفوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔…

Read More