ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ایک اور اسٹار کڈ اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور فلموں میں انٹری کے لیے تیار ہے۔ شنایا کپور اداکار سنجے کپور کی بیٹی اور انیل کپور کی بھتیجی ہیں۔ شنایا کپور کو بالی ووڈ میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر لانچ کرنے جارہے ہیں جو اس سے قبل کئی اسٹار کڈز کو لانچ کرچکے ہیں۔ کرن جوہر نے شنایا کپور کی پہلی فلم ’’بے دھڑک‘‘ کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ فلم میں شنایا کپور کے ساتھ اداکار لکشیا اور گرفتح سنگھ بھی نظر آئیں گے۔ فلم کو…
Author: Khabrain News
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) اب آپ پاکستان میں ہوں، سعودی عرب جائیں یا امریکا میں ٹھہرے ہوئے ہوں، گوگل پکسل فون لاک ہونے پر بھی آپ مقامی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس وغیرہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ گوگل نے اسے فاسٹ ایمرجنسی ڈائلر (ایف ای ڈی) کا نام دیا ہے۔ اس کا پہلا عملی نمونہ گوگل پکسل نے اپنی ایمرجنسی ایپ میں پیش کیا تھا لیکن اب اسے پکسل فون کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ اسے بطورِ خاص بین الاقوامی سفر کرنے والے مصروف ترین افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق اگر فون لاک…
روم: (ویب ڈیسک) کورونا کی عالمی وبا کے باعث اٹلی کے شہر لازیو کے حکام نے ویڈنگ سیکٹر کو بحال کرنے کے لیے انوکھی پیشکش متعارف کروادی۔ کورونا وائرس وبائی امراض کے نتائج سے بچانے کے لیے اطالوی شہر لازیو کے حکام شادی کرنے والے جوڑوں کو 2ہزار یورو یعنی (3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق لازیو میں شادی کرنے والے جوڑے کو ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دیے جائیں گے جبکہ حکام نے مہم کو ان لازیو ود لوو کا نام دیا ہے۔ رپورٹ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنزنے کہا ہے کہ پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ نہیں کیا لیکن 3 فاسٹ بولرز یا 2 اسپنرز کھلا سکتے ہیں، کیا ٹیم کھلانی ہے آج پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، پاکستان کے 3 کھلاڑی نہیں لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتا ہے اور دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاورمیں پولیس نے کارروائی کے دوران صوبے بھرمیں سرگرم خطرناک خونی راہزن گروہ کے تین کارندوں کو گرفتارکرلیا، پولیس کی وردیاں، گاڑیوں کے ٹریکنگ سسٹم کو جیم کرنے والے جیمر، نمبرپلیٹس، پاسپورٹس اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں سرگرم خطرناک خونی راہزن گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتارملزمان پولیس وردی میں رہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، ملزموں سے پولیس کی وردیاں، گاڑیوں کے ٹریکنگ سسٹم کو جیم کرنے…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 11.60 پوائنٹس کی معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44525.72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.03 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار 600 شیئرز کا لین دین ہوا۔
حیدرآباد: (ویب ڈیسک) جنریشن، پاکستان کی خواتین کے لیے تیار لباس کے لیے پسندیدہ برانڈ، 5 مارچ 2022 کو حیدرآباد میں پہلی بار اپنے دروازے کھولے گا۔ آؤٹ لیٹ فارچیون آرکیڈ قاسم آباد میں ہے جہاں خواتین برانڈ کے تازہ ترین مجموعوں سے اپنی پسند کی خریداری کر سکتی ہیں۔ عظیم الشان افتتاح میں تمام خریداریاں پہلے 2 دنوں کے لیے 20% کی چھوٹ پر ہیں! جنریشن کے بانی اور سی ای او سعد رحمان نے کہا کہ ”حیدرآباد کے روشن خوبصورت شہر میں آنا ایک بہت واضح انتخاب تھا، کیونکہ ہمارے پاس بہت سے وفادار کسٹمرز ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے مہمان صدر کا استقبال کیا۔ ازبک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ سرکاری افسران، کاروباری اور میڈیا ارکان شامل ہیں۔ 2016 میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ازبک صدر مرزیوئیف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ازبک صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ دفتر خارجہ…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ نے آبدوز شکن وار فیئر یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کا یکم مارچ کو سراغ لگایا گیا۔ گزشتہ پانچ سال میں چوتھی بار بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود میں ملی ہے، بھارتی آبدوز کو تلاش کرنا پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
