کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9 ہزار روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 9 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور فوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھر چلے جائیں کیونکہ وہ جہاں بھی جائیں گے تباہ ہو جائیں گے اور انہیں ایک لمحہ کو بھی سکون…
Author: Khabrain News
کراچی : (ویب ڈیسک) عدالت نے سندھ پولیس اورجے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ مسترد کردی، چیف جسٹس نے ایس ایس سائوتھ کراچی کی سرزنش کی کہا کہآج کے دور میں کسی کوڈھونڈنا کون سا مشکل کام ہے، صرف عقلمندی سے تفتیش کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے والد سے 2 بچیوں کی بازیابی کے کیس میں سندھ پولیس اور جے آئی ٹی کی پیشرفت رپورٹ مسترد کردی۔عدالت نے آئی جی سندھ کےخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ چیف جسٹس نے ایس ایس پی سائوتھ کراچی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی دلچسپی ہوتی تو ماں پانچ…
اسلام آباد: اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں جس میں پیپلزپارٹی، ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی، بی این پی مینگل اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے دستخط کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کے لیے ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق…
پیرس : (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی حملے کے باعث پیرس کے گریون میوزیم سے روسی صدر پیوٹن کا مجسمہ ہٹا دیا گیا۔ یوکرین پر روسی حملے کے باعث جہاں روس کو مختلف پابندیوں کا سامنا ہے وہیں روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے بھی ان کے کئی اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں۔ یوکرین پر حملے اور جنگی کارروائیوں کے باعث پیرس کے مشہور میوزیم سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مومی مجسمہ بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر میوزیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بھی ہٹلر کی طرح کے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اسی لیے ہم پیوٹن…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے اعلانات کو نئی شعبدہ بازی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہر اعلان اقتدار کی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے ہے اور عوام جانتی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ میں اربوں کی منی لانڈرنگ کس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب عمران خان کی شعبدہ بازیوں میں نہیں آئیں گے کیونکہ خزانہ خالی، معیشت تباہ اور مہنگائی آسمان پر ہے لیکن ریلیف کے نئے دھوکے دیئے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فٹبال کلب چیلسی خریدنے کا ارادہ کر لیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی برنس مین جاوید آفریدی نےکلب خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اور اس سرمایہ کاری کے لیے اہم اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جاوید آفریدی کی ٹیم نے 2 مارچ کو برطانیہ میں کھیلوں اور قانونی ایجنسی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ تاہم اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کل تک…
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کے بعد سے اب تک 9000روسی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے اب تک 9000 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ صدرزیلنسکی کا کہنا تھا حملہ آورفوج کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ واپس اپنے گھرجائیں۔ حملہ آورروسی فوج کویہاں نہ سکون ملے گے نہ کھانا صرف یوکرینی عوام کی جانب سے مزاحمت ملے گی۔ایسی مزاحمت جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے عوام حملہ آورروسی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) چوبیس سال کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کل پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، راولپنڈی میں صبح 10 بجے کرکٹ ایکشن شروع ہو گا۔ پاکستان میں کرکٹ کی بہار آ گئی، ٹی 20 کے بعد اب ریڈ بال کا ایکشن ہو گا۔ راولپنڈی میں میدان لگے گا، پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ بارش کی انٹری سے میچ کی تیاریوں میں خلل پڑ گیا، تیسرے روز کا پریکٹس سیشن معطل کردیا گیا۔ قومی کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی دورہ کو تاریخ ساز قرار دے دیا، دوسری جانب…
فیصل آباد : (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی اونچی اُڑان نے عام آدمی کو مسائل سے دوچار کردیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا شکار ہیں۔ فیصل آباد میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے ضلعی انتظامیہ نے گٹھنے ٹیک لئے، مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے سے شہری چکرا کر رہ گئے۔ مارکیٹ میں شملہ مرچ 200 روپے کلو، بھنڈی 240 روپے کلو، کریلے 250، کچنار 400 روپے کلو اور ٹماٹر 200 روپے فی کلو…
لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹے، چینی، بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا، تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا، تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 روپے پٹرول کی کمی عملاً واپس ہوچکی ہے، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے، عوام کو ریلیف…
