Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 768 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 12، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبرپختونخوا…

Read More

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی یورپی یونین سے رکنیت کی درخواست کےبعد ترکی اور جارجیا بھی دل کی بات زبا ن پر لے آئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی ریاستوں کو پیغام میں کہا کہ ترکی کو بھی یورپی یونین کا رکن بنانے سے متعلق غور کیا جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ترکی کی ممبر شپ پر بھی تب غور کیا جائے گا جب کوئی انقرہ پر حملہ کرے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان نے روس اور یوکرین تنازع پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جو کہ سفارتکاری کی ناکامی کی عکاس ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے مطابق عوام کے حق خودارادیت، طاقت کے عدم استحکام یا استعمال کے خطرے، ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی سے یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی جبکہ پاکستان اور چین اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ روس یوکرین جنگ کے معاملے پر 40 برس میں پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثرت رائے سے روس کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔ 193 رکنی ایوان میں 141 ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، 5 نےخلاف ووٹ ڈالا جبکہ 35 غیر حاضر رہے۔ غیر حاضر رہنے والے ممالک میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی چینل پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو مکمل اختیار دیا ہے، جس طرح وہ کہیں گے اس طرح کرلیں گے، جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پیکا سے متعلق مشاورتی کمیٹی ایک ٹائم فریم رکھ لے تو مقررہ وقت میں حتمی ڈھانچہ پیش کردے تو یہ زبردست ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین بھی تائیوان پر حملہ کر دے گا اور انہیں لگتا ہے کہ یہ جلدی ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس بزنس کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پوچھے جانے پر کہ حملہ جلدی کیونکر ہوگا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ (چین) دیکھا رہا ہے کہ امریکی پالیسیاں احمقانہ ہیں، امریکی رہنما نااہل ہیں، یقیناً چین حملہ کرنے جا رہا ہے، یہ ان کا وقت ہے۔ دوسری جانب چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مبہم حمایت کی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ذرائع کے مطابق فواد احمد نے پیر کو ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کیا تھا ،جہاں اُن کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد احمد دو منفی ٹیسٹ اور علامات ختم ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی اور آفیشلز روزمرہ کی بنیاد پر خود ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسپنر نیتھن لائن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بلاشبہ دنیا کے بہترین بلےباز ہیں تاہم انہیں بالنگ کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والی پریس کانفرنس میں نیتھن لائن نے کہا میں اپنے آپ کو چیلنج کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا پاکستان کی لائن اپ میں بابراعظم کے علاوہ کچھ ناقابل یقین بلے باز ہیں جن کے ساتھ میں کچھ عمدہ چیلنجز کا سامنا کروں گا، میں نے اپنے کیریئر کے پہلے دن سے ہمیشہ کہا ہے کہ میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کی مہنگی ترین چار ہزار گاڑیوں سے لدا مال بردار بحری جہاز بحراوقیانوس میں ڈوب گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہاز پر موجود عملے کے 22 ارکان کو پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز ہزاروں قیمتی گاڑیاں جرمنی سے امریکا لے جارہا تھا جس میں گزشتہ دنوں آگ لگ گئی تھی جبکہ ہزاروں قیمتی گاڑیوں کی مالیت تقریبا 27 ارب پاکستانی روپے جو تقریبا 155 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ ان چار ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) یوکرین تنازع پر بھارت کیلئے روس اور مغربی ممالک سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ بھارتی حزبِ اختلاف کا مودی پر روس کیخلاف مذمتی بیان دینے کیلئے دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین میں جنگ کے دوران بھارتی طالب علموں کی ہلاکت پر بھارت میں حزب اختلاف نے مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے کی مذمت کریں۔ بھارت نے ابھی تک طویل عرصے سے اسلحہ فراہم کرنے والے ملک روس پر ابھی تک کوئی تنقید نہیں کی ہے جس پر امریکہ سمیت دیگر…

Read More