Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا سیریز، پی سی بی کے مطابق بارش کے باعث کرکٹ ٹیموں کے آج ہونے والے پریکٹس سیشن منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا آج پریکٹس کا تیسرا روز تھا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئیں آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں…

Read More

رومانیہ : (ویب ڈیسک) رومانیہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہو گیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا، حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز مشرقی رومانیہ میں بحیرہ اسود کے قریب لاپتہ لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے دوران ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ عملے کے پانچ ارکان کے علاوہ رومانیہ کی بحریہ کے دو سمندری ریسکیورز بھی جہاز میں سوار تھے، ہیلی کاپٹر…

Read More

روس: (ویب ڈیسک) روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا۔ مقامی حکام نے شہر پر قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی حملے کے سات روز بعد یہ پہلا بڑا شہری مرکز ہے جس پر روس کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ علاقائی انتظامیہ کے سربراہ گیناڈی کا کہنا ہے کہ روسی شہر کے تمام حصوں میں موجود ہیں اور بہت خطرناک ہیں۔ شہر کے میئر وادیم بویچینکو کے مطابق قبضے کے وقت شہر میں یوکرینی فوج موجود نہیں تھی ۔روسی فوج نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ادوایات اور خوراک لے کر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) روس یوکرین جنگ کے عالمی معیشت پر بدترین اثرات سامنے آنے لگے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ بلندی کو چھونے لگیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس ، یوکرین کے مابین حالیہ تنازع کا نتیجہ ہیں، امریکی خام تیل 3 ڈالر 23 سینٹ مہنگا ہو کر 113 ڈالر 83 سینٹ پر فروخت ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل 3 ڈالر 56 سینٹ مہنگا ہوا۔دوسری جانب روس کے یوکرین پرحملے جاری ہیں، چالیس کلومیٹر طویل قافلے کی کیف کی جانب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ازبکستان کے قومی اور روایتی ملبوسات کی نمائش ہوئی جس میں خوبرو ماڈلز نے دلکش روایتی ملبوسات زیب تن کر کے کیٹ واک کی اور خوب داد سمیٹی۔ رنگوں کا حسین امتزاج لئے ازبکستان کی ثقافت نمایاں کرتے ازبکستان کے قومی اور روایتی ملبوسات اتلس، ادریس اور سوزینہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، خوبرو ماڈلز نے ملبوسات زیب تن کیے کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ ملبوسات میں جدت کیساتھ پاکستانی ثقافت کی جھلک بھی نظر آئی جسے شہریوں نے سراہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ازبکستان گئے تو…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں پہلی بار اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے…

Read More

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) مظفرآباد میں پولیس نے بین الاضلاعی گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے کارندے دھر لیے ہیں جبکہ ملزمان سے شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث کار لفٹر گینگ کے اہم اراکین پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ تھانہ صدر پولیس کی حدود سے چوری ہونے والی گاڑی کی تلاش میں پولیس ملزمان تک پہہنچی تو دیگر درجنوں وارداتوں کی گتھی بھی سلجھ گئی۔ گرفتار ملزمان نہ صرف آزادکشمیر بلکہ ملک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک نے کلب بیچنے کا اعلان کردیا، رقم روس یوکرین جنگ کے متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ نے کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔ یہ قدم بظاہر یوکرین پر روسی حملے کے بعد کلب کو برطانوی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی پابندی سے بچانے کے لیے اٹھا یا گیا ہے۔ کلب کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انتہائی مشکل ہے تاہم…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں ہرسال کیسز کا بوجھ بڑھنے لگا، گزشتہ مالی سال کے دوران 2 لاکھ سے زائد کیسز رجسٹر ہوئے، صوبے میں سے سب سے زیادہ کیسز مقامی عدالتوں میں دائر کئے گئے، انسداد دہشت گردی کیسز میں سزائوں کی شرح 19 فیصد رہی، ایک لاکھ سے زائد کیسز میں سزائیں دی گئیں۔ خیبرپختونخوا کی عدالتوں میں سرکاری وکلاء کی جانب سے مجرموں کو سزا دلوانے کی شرح 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال 2020-21 کے دوران مختلف عدالتوں میں دو لاکھ سے زائد کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ۔ ڈائریکٹرجنرل پراسیکیوشن…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون نے کہا ہے کہ ہرمیچ جیتنے کیلئے جاتے ہیں اور پاکستان سے یہ میچ تین صفر سے جیت کر جانا ہمارا ہدف ہے، پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ لیون کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں دنیا کے بڑے بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم کے خلاف باؤلنگ کے چیلنج سے لطف اندوز ہوں گے۔ نیتھن نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے پہلے دن سے…

Read More