کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ روس سے امن مذاکرات کی واحد شرط ہمارے شہروں پر بمباری بند کرنا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مذاکرات کے پہلے دور میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور دوبارہ مذاکرات کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر روس مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو پہلے ہمارے شہروں پر بمباری بند کرے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو کے رکن ممالک سے روسی فضائیہ کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین دن بہت اہم ہیں، تحریک عدم اعتماد اگلے 48 گھنٹے میں لائی جائے گی، ہمارا انحصار انفرادی ارکان پر ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں پر نہیں اور عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے۔اگلے 2 سے 3 دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک ٹیلنٹ شو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار روہت شیٹھی پر اچانک شیشے کی بوتل توڑ دی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کانچ کی بوتل مذاقاً فلم ساز پر توڑی۔ شلپا نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘انڈیا گوٹ ٹیلنٹ’ کے سیٹ پر شلپا شیٹھی مخاطب کرنے کے لیے روہت شیٹھی کو دو بار آواز لگاتی ہیں نہ سننے پر اداکارہ نے کیمرے میں کہا ‘اتا ماجی سٹکلی’ اور پھر فلم ساز کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یار محمد رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان تھے۔ اپنے استعفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے، میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول و ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سمیت ایک بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے اور آئندہ بھی عوام کو ریلیف دیتے رہیں گے،قیمتیں کم کرنے پر بھی اپوزیشن کو اعتراض ہے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10,10روپے اور بجلی فی یونٹ 5 روپے کم کیے ہیں،…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی لیکن وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جبکہ دنیا میں عالمی وبا کے بعد سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔ مراد سعید نے کہا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مزید مضبوط کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ سعودی سفیر نواف المالکی اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈی جی کی وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بشمول سعودی تیل کی سہولت، جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موخر ادائیگی کی بنیاد پر 1.2 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لئے سعودی تیل کی سہولت پر…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا کے باعث ڈی ایس پی سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکے میں کرائم برانچ کے ڈی ایس پی اجمل سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ کر معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور فی الحال…
برسلز: (ویب ڈیسک) مغربی ممالک کی جانب سے روس پر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور یورپی یونین نے روس کے 7 بینکوں کو سوئفٹ بینکنگ نیٹ ورک سے نکال دیا ہے جن میں روس کا دوسرا بڑا بینک "وی ٹی بی بینک ” بھی شامل ہے، ماسکو سے تیل اور گیس کی خریداری کے لئے یورپی یونین نے روس کے دوبینکوں کو سوئفٹ سسٹم میں برقرار رکھا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک کے بلاک نے روس کے سرکاری میڈیا کی نشریات بند کردی ہیں جبکہ برطانوی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک…
