Author: Khabrain News

پشاور: (ویب ڈیسک) ڈیوٹی ختم کر کے گھر جانے والی لیڈی پولیو ہیلتھ ورکر ٹارگٹ کلنگ کا شکارہو گئی۔ لیڈی پولیو ہیلتھ ورکر اقرا ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہی تھی کہ اس دوران گڑھی حمزہ کے قریب نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے خاتون پولیس ورکر شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے جائے وقوعہ سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرکے مزید شواہد اکھٹے کرنا شروع کردئیے جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی بینو قادر ٹرافی کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی شامل ہے۔ انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ نہ میرا بلکہ میری بیوی کا اکاؤنٹ بھی نہیں کھولا جا رہا ہے، بیوی کو خوش کرنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی مجبوری میں لینا پڑی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں میں دنیش کمار کا کہنا تھا کہ سینیٹرز سے کہا جا رہا ہے کہ نیب سے کلیرنئس سرٹیفیکیٹ لے کر آئیں، بیوی کے سامنے سرخرو ہونا تھا، اہلیہ کو خوش کرنے اور بینک اکاونٹ کھولنے کے لیے بینک کی انشورنس پالیسی خریدنی پڑی۔ سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ…

Read More

گھوٹکی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ملک پر کٹھ پتلی حکومت مسلط، الٹی گنتی شروع ہوچکی، جیالوں کا لشکر اسلام آباد پہنچ کر ان سے حساب لے گا۔ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں، ایمپائرکی انگلی سے حکومت بنے تووہ عوام کی طرف نہیں دیکھتی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈگریاں لیکر گھومتے ہیں لیکن روزگار نہیں مل رہا، محنت کے باوجود کسانوں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بات کرنے کے بہانے کمرے میں لے جاکر زیادتی کی جب کہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ اور حقائق پر تفتیش کی جائے گی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ دوسری جانب ایس پی رانا عبدالوہاب نے کہا کہ عورتوں کے ساتھ زیادتی و…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022ء جاری کر دیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔ آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ، بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے، آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانے والی اور بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکیج دیا گیا ہے، آرڈیننس سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء میں سیکشن 59سی ، 65ایچ ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا۔ نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ…

Read More

نوابشاہ: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کی پنجاب میں مقبولیت صرف 5 فیصد ہے، وہ ووٹوں کے فارمولےسے تو وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ سکرنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی، پیپلزپارٹی اپنے مارچ میں رینٹ اے کار کا مجمع ساتھ لے کر چل رہی ہے، اور سرکار کی بیساکھیوں پر سیاست کر رہی ہے، ان کے نام نہاد مارچ میں پولیس، ایمبولینس سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں، بلاول سے معصومانہ سوال ہے کہ جہاں جاتے…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان کے ہر شہری کو برابر کا حقدار نہیں سمجھا جائے گاملک ترقی نہیں کر سکتا ۔پاکستان کے تمام شہریوں کی اپنی اہمیت ہے تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بلوچستان حکومتوں کو ٹوٹتے دیکھا ہے ، ماضی میں بھی حکومتوں سے نکلتے رہے اب بھی نکلیں گے ، ایم کیو ایم نے جو فیصلے کیے ملکی مفاد میں کیے ،1987کے انتخابات میں ایم کیو ایم کی قیادت جیلوں میں تھی، کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت الیکشن لڑے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں سول اور عسکری حکام شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملکی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران خطے کی صورتحال کے پیش نظر عالمی سطح پر حکمت عملی پربھی مشاورت کی گئی۔

Read More