کولکتہ / کولوراڈو: (ویب ڈیسک) کئی بیماریوں سے بچاؤ اور ان کے علاج میں نیم کی زبردست خصوصیات پچھلی کئی صدیوں سے ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ اب امریکی اور بھارتی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نیم کی چھال کورونا وائرس سے بچانے میں بھی بہت مفید ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور یونیورسٹی آف کولوراڈو اینشوٹز میڈیکل کیمپس کے ماہرین کی ایک مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے خلاف (جن میں کووِڈ 19 عالمی وبا کا باعث بننے والا سارس کوو 2 وائرس بھی شامل ہے) نیم…
Author: Khabrain News
تلنگانہ: (ویب ڈیسک) بھارتی شہر حیدرآباد میں کسٹم حکام نے انتہائی شاطر اسمگلر کی غیرقانونی طریقے سے سونا منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ حیدرآباد کسٹمز نے ایک مسافر کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جس نے 18 لاکھ روپے کی مالیت کے سونے کو برقعے پر سلائی کی گئی موتیوں میں چھپایا ہوا تھا۔ مسافر دبئی سے تلنگانہ پہنچا تھا جس کا ارادہ 350 گرام سونے کو ملک میں اسمگل کرنا تھا۔ سونا سیکڑوں موتیوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا جو برقعے پر سلے ہوئے تھے۔ حیدرآباد کسٹمز کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حالیہ روسی حملوں کے بعد صورتحال پیچیدہ تر ہوتی جا رہی ہے ، سپین میں یوکرینی ملاح کی جانب سے روسی ملاح کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ سپین کے شہر ماجورکا میں پیش آیا جہاں کام کے سلسلے میں آئے یوکرینی ملاح کو روسی تاجر کی بیش قیمت کشتی پر کام ملا، روسی تاجر کی لگژری کشتی کی قیمت 50 لاکھ پاونڈ بتائی گئی ہے۔ 55 سالہ یوکرینی نے 156فٹ اونچی لگژری یاٹ کو پہلے جزوی طور پر خراب کیا اور پھر اسے ڈبونے…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک بزرگ شخص چلنے پر قدرت کے باوجود اپنے گھر میں شیرخوار بچوں کی طرح چاروں ہاتھ پیروں پرچلتے ہیں۔ اس کی وجہ ایک کمیاب مرض ہے جس میں پاؤں کے تلووں میں آگ جیسی شدید سوزش پیدا ہوتی ہے۔ اسٹیفورڈشائر کے 63 سالہ ایلن بینٹلے ایک عجیب کیفیت ’اولمسٹیڈ سنڈروم‘ کے شکار ہیں ۔ میں پاؤں کے تلووں میں زرد رنگت کی کھال نما پپڑیاں جمتی ہیں جو جلن نہیں بلکہ آگ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ مریض کے لیے قدم زمین پر رکھنا بھی محال ہوجاتا ہے۔ اب یہ حال…
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 289.46 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44514.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.65 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 46 لاکھ 18 ہزار 79 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) روس یوکرین تنازع کے منفی اثرات بتدریج سامنے آ رہے ہیں، جنگ کے باعث عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران کوئلے کی فی میٹرک ٹن قیمت 25 ڈالر اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 300 ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ بین الاقوامی ادائیگیوں کا بینکوں کا نظام ” سوئفٹ ” سے روس کی بے دخلی کے بعد چین کے کئی بینکوں نے تاجروں کو قرض دینے سے معزت کرلی ہے۔ جس کے باعث چین کے تاجر انڈونیشیا، آسٹریلیا اور ساوتھ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فواد چودھری اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ لاہور کے دوران چودھری شجاعت حسین کی صحت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پیکا قانون پر میڈیا کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فواد چودھری کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی بی اے، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے درخواست دائر کی۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرڈیننس سیلف سینسر شپ کو فروغ دینے کا باعث بنے گا، عدالت سے استدعا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑی پیشرفت، وزیراعلی سندھ نے کراچی پولیس کو اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ مرادعلی شاہ نے کام نہ کرنے والوں کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق بڑے اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس کو اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے پٹرولنگ تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جو پولیس افسر کام نہ کرے اسے…
