Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے شاہنوازدھانی کی پرفارمنس پر تنقید کے معاملےپر شاہد آفریدی کا کہنا ہے دھانی پرفارم کریں پھر چاہے جشن مناتے اسٹیڈیم سے باہر چلے جائیں۔ ایک نجی ٹی وی کے دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی پر تنقید سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہےکہ میں نئے آنے والے کھلاڑیوں سے صرف اتنا چاہتاہوں کہ ان کی توجہ کرکٹ پر رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں شاہنواز دھانی کرکٹ پر فوکس رکھیں پھرچاہے وہ جشن مناتے ہوئے تماشائیوں کے پاس ہی نہیں اسٹیڈیم سے ہی باہر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ منائی، جس پر انہیں ان کے ساتھیوں سمیت لاکھوں مداحوں کی طرف سے نیک تمناوں کے ساتھ ڈھیر ساری دعائیں دی گئیں۔ ان سب میں پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور لالہ کے پرانے ساتھی شعیب اختر نے ٹوئٹ میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ اب تو اپنی اصلی عمر بتا دیں۔ کچھ دیر بعد شعیب اختر نے اپنی یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی، تاہم لالہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے سوال پر مذاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے 12 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن کا سنگ میل حاصل کرلیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 12 سال سے 17 سال کے طلبہ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ این سی اوسی کے مطابق یکم ستمبر 2021 سے اب تک 11 لاکھ 30 ہزار طلبہ میں سے 70 فیصد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اس عمر کے 86فیصد طلبہ کو اب تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔

Read More

الجزائر : (ویب ڈیسک) شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے۔ دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افریقہ کے ملک الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے تمام پیغامات الجزائر میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں سفارتخانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کیے جاتے رہے ہیں۔ دسمبر 2021 یورپی ملک سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حکمرانی برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز قرار دیے گئے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار رہی۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بالرز رینکنگ میں شاداب خان کا دسواں نمبر ہے۔ ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی چوتھی پوزیشن برقرار رہی۔…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) 4 سال بعد بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی ہونے جا رہی ہے بڑی اسکرین پر واپسی، جس کا اعلان شاہ رخ خان نے خود اپنی نئی آنے والی فلم کا ٹیزر شئیر کرتے ہوئے کیا۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان” کا ٹیزر شئیر کیا، جس کے ساتھ لکھا کہ معلوم ہے کہ مجھے دیر ہوئی، لیکن واپسی کی تاریخ یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پٹھان کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ سدھارتھ آنند کی اس فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کا تعرف دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے دیا،…

Read More

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیل فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر فائرنگ سے 3 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا۔ فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس میں 2 نوجوان شہید ہوئے، شہید فلسطینیوں کی عمریں 18 اور 22 برس کے درمیان ہیں۔ دوسرے واقعے میں قابض فوج…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں صبح سویرے ٹریفک حادثات میں دو سگے بھائی اور یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے حادثات کا سبب بننے والی گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ ڈمپرز، ٹینکرز بسوں سمیت ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کراچی کی سڑکوں پر موت بانٹنے لگے۔ مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران دو بڑے حادثات پیش آئے، دفتر جانے والے دو بھائیوں کو مسافر بس نے روند ڈالا، ادھر ٹینکر نے یونیورسٹی روڈ پر 19سالہ طالبہ کو کچل ڈالا۔ کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتارمسافر بس نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو روند دیا۔ بابرعلی اوراحمد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آج سہ پہر ہونے والے اجلاس میں پالیسی معاملات پر غوروحوض کیا جائے گا جبکہ عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں حکمت عملی پر مشاورت بھی ہو گی۔ واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے سبب دنیا دو بڑے بلاکس میں تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے ، ایک جانب امریکہ ،…

Read More