اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد آسان نہیں، ملکی بنیادیں ہلا دیتا ہے، بلاول بھٹو کا مارچ اپنا مارچ ہے، اُنہیں اسلام آباد آنے دیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے فیصلے میں بڑا فاصلہ پڑا ہوا ہے، ساڑھے 3 سال میں ہم نے سب کو پیکج دیا، پہلی مرتبہ غریب عوام کو پٹرول میں ریلیف دیا، بڑے آدمی کو کچھ ملے تو کوئی سوال نہیں کرتا، جب بھی غریب آدمی کو کچھ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان پر عمل نہ ہونے کی وجہ آگے نہیں بڑھ سکے، طاقتور کو معافی اور کمزور کو سزا دینے والا معاشرہ ختم ہو جاتا ہے، جس قوم میں انصاف نہ ہوتا ہو تباہ ہو جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک فلاحی ریاست بننا تھا، ہم نے اسلامی اصولوں پر پاکستان کو کھڑا کرنا تھا، جس نظریے کے تحت پاکستان بنا تھا ہم…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعدنئی اسائنمنٹ ملنے کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کو اسکول چھوڑنے کا پہلا اسائمنٹ سنبھال لیا ہے اور یہ کافی حد تک مجھے پسند بھی آیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہا تھا۔اب وہ صرف فرنچائز کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے اپنے مد مقابل ایپلیکیشنز سے سبقت لینے کے لیے ویڈیو کا دورانیہ مزید بڑھا دیا ہے۔ ٹک ٹاک نے اب ویڈیو کا دورانیہ 10 منٹ کردیا ہے، اس سے پہلے یہ دورانیہ 3 منٹ کا کیا گیا تھا۔ ٹک ٹک کی جانب سے کیے جانے والے اعلان سے دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹک ٹاک کے ایک ارب صارفین میں سے صرف 10 کروڑ کا تعلق امریکہ سے ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹاک ٹاک ٹیم کا کہنا ہے کہ طویل ویڈیوز کے ذریعے ٹک ٹاکرز کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) خام تیل کی قیمت گیارہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2011 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت110 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ برینٹ آل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر چکا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 5 فیصد اضافے کے بعد 109 ڈالر فی بیرل سےزائد ہو چکا ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) ایف بی آر نے فروری کے ریونیو ہدف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ ایف بی آر نے فروری میں 441 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا ہے۔ 28.5 فیصد کی مضبوط شرح نمو اور 30 فیصد سے زیادہ کی ماہانہ ترقی ہوئی، عمران خان نے بتایا کہ ایف بی آر کی اس کارکردگی کی وجہ سے ہم پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دینے کے قابل ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ایف بی آر کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہم نے اپنی عوام کو ریلیف دیا۔…
کینیڈا : (ویب ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے 88 نئے رجسٹریشن مراکز کھول کر اپنی رسائی کو بڑھایا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں سراہتے ہوئے کہا کہ ان تحصیلوں میں آفس کھولے گئے ہیں جہاں کوئی سنٹر موجود نہیں تھا۔ بلوچستان میں 13، سندھ 23، خیبرپختونخوا 16، گلگت بلتستان میں 11 نئے رجسٹریشن مراکز کھلے ہیں، پنجاب 11، آزادکشمیر میں 12،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک،ایک نادرا رجسٹریشن مرکز کھلا ہے۔
کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا کے سائنسدانوں نے ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت کرلیا ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیقی مطالعہ کے لیے کینیڈا بھر میں شکار کے لیے مارے جانے والے سینکڑوں ہرنوں سے نمونے لیے جس میں تین سو ہرنوں میں سے سترہ ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس پایا گیا۔ تحقیق کے اگلے مرحلے میں اطراف میں موجود کورونا مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو ایک فرد اور ہرن کے وائرس کی ترکیب اور جینیاتی کیفیت بالکل یکساں تھی۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نوعیت کا وائرس دیگر متاثرہ افراد میں موجود نہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔ قومی کر کٹرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔فاسٹ بالر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔ وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے۔ فاسٹ بالرحسن علی نے اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے۔ فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ…
سکرنڈ: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، چودھری برادران نے وزیراعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی سیاسی تربیت میں ابھی وقت لگے گا، بلاول ملتان جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں، یہ ان کا حق ہے، سندھ میں رابطہ مہم پی ٹی آئی کا حق ہے، روک سکو تو روک لو، پیپلزپارٹی رینٹ اے کار کا مجمع لے کر ساتھ چل رہی ہے،…
