Author: Khabrain News

لندن: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے رکنیت معطل کردی، یوکرینی کھلاڑی سویٹولینا نے روسی حریف پوٹا پوا کے خلاف مشروط شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی۔ یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کی سزا میں اضافہ ہونے لگا، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلاروس کی ٹینس رکنیت معطل کر دی گئی، ساتھ ہی دونوں ملکوں میں کسی بھی ٹینس ایونٹ کے انعقاد پر پابندی لگا دی۔ دوسری جانب یوکرینی کھلاڑی سویٹولینا نے روسی حریف پوٹا پوا کے خلاف نیوٹرل فلیگ میں کھیلنے کی شرط پر میچ کی رضامندی ظاہر کر دی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے معاملے پر تیل کمپنیوں اور ریفائنریز نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ اوگرا میں ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا۔ جس میں تیل کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کے سربراہان شریک ہوں گے۔ چئیرمین اوسی اے سی، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمٹیڈ شریک ہوں گے۔ ایم ڈی پی ایس او، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہوئی جہاں 417 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 417 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 386 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈہوا۔ روس یوکرین جنگ کے اثرات دنیا بھر میں دیکھے جار ہے ہیں، ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ ایک فیصد جبکہ جاپانی سٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ 85 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ چین کی سٹاک…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں صنعتی انقلاب کی جانب اہم قدم، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں جدید طرز کی شٹل لیس لومز کی تیاری پر کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ صنعتی شہر فیصل آباد میں لاکھوں پاورلومز کے یونٹ ہیں۔ فرسودہ روایتی ٹیکنالوجی پر چلنے والی لومز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے حکومتی سرپرستی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی نے ایک سال ریسرچ ورک کے بعد شٹل لیس لومز تیار کرلی ہیں۔ اپ گریڈ لومز میں آر پی ایم سپیڈ 30 فیصد زیادہ ہوگی جس سے کپڑے کی پیداوار بڑجائےگی۔ ریکٹر چانسلر جامعہ کے مطابق جدید…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اوگرا نے گیس 16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ، سفارشات پر حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار ہونے کو تیار، اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوادیں ۔ اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی جس کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیشنی ع جاری کرے گی ۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصد جکہا سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکہ نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں، صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کو نقصان پہنچے۔ چھ روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ اُن کا خیال تھا کہ یورپ اور نیٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے، اب پیوٹن دنیا میں تنہا ہو چکے ہیں ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے توافراتفری پھیلاتےہیں، ہم نے اپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے، 6 روز قبل پیوٹن نے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ذاتی تسکین کے لئے دوسروں پر تنقید کرنا انتہائی غلط عمل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی خبریں پھیلانے والوں کیلئے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے، جو لوگ اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو دکھ دیتے ہیں انہیں ایک نہ ایک دن حساب دینا پڑتا ہے۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ فنکار پبلک پراپرٹی ہوتا ہے لیکن فنکار کی نجی زندگی بھی ہوتی ہے، ان کا بھی ایک خاندان ہوتا ہے، عزیز و…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کی حسین وادیاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ملک بھر سے سیاح بڑی تعداد میں گلیات، ناران، کاغان، کمراٹ اور سوات کا رخ کر رہے ہیں۔ سیاحوں کو جدید سہولیات سے آراستہ قیام گاہیں اور آرام گاہوں سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے اقدامات جاری ہیں۔ ایبٹ آباد کے علاقے گلیات، نتھیا گلی اور ملحقہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کی جنگ سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہو گی اور اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے، عالمی منڈی میں تیل، ایل این جی، ایل پی جی اور گندم مہنگی ہونے سے پاکستانیوں کے لیے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کورونا وباء کے بعد روس، یوکرین جنگ سے عالمی معیشت نئے بحران سے دوچار ہو گئی، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کے لیے درآمدی گندم، خوردنی تیل، گھی ، خام تیل ، کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی امپورٹڈ اشیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج ڈی جی خان، ملتان، راجن پور اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت بادل برسنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ Trump says he’s off steroids during first TV appearance in days:…

Read More