مظفرآباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی، شہریوں نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔ آزادکشمیر میں حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا فیصلہ عام صارفین پر قہر بن کر ٹوٹا ہے، 2320 روپے میں فروخت ہونے والا گیس سلینڈر راتوں رات 2758 روپے کا ہوگیا ہے تو شہری گیس کی قیمت میں اس اضافے کو غیر منصفانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ گیس کی نئی قیمتوں کے بعد ریاست کی 70 فیصد سے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 758، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 635، خیبرپختونخوا…
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 198 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 426 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری روز 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ربادا مین آف دی میچ ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ کو میچ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چودھری برادران نے واضح یقین دہانی کرائی کہ وہ اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادارن سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ ملاقات چودھری شجاعت کی طبیعت کے حوالے سے تھی، انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی ، سیاستدان ملتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے، ہم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی سے ہمارا قریبی رشتہ ہے، اپوزیشن ہر سال کہتی…
نوابشاہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری نے عوام کا پیسہ لوٹا جو ہم 2023 میں اُس سے چھین لیں گے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 سالوں میں صرف لوٹ مار کی۔ پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ نوابشاہ پہنچ گیا، جہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 10 برسوں سے سندھ کے ریگستان سے ایک آواز بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ظلم سہنے کی سکت اور چکی…
دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک شاپنگ مال آتشزدگی کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دمشق کے لا میراڈا نامی شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزارت دفاع کے ڈائریکٹر احمد عباس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 6 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ آدھی رات کو پیش آیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی گارڈز اور مقامی عملے کے افراد شامل…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ ایسے میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام بھیجا۔ شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور پاکستان کا فخر ہیں، آپ ایسے ہی دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے لیے روشنی کا باعث بنتے رہیں، آمین’۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی شاہد آفریدی…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن، خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ نوجوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بنیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا۔ تربت پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کو یقینی بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اسی دوران سپہ سالار نے…
خیرپور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت جلد نااہل حکمرانوں کو بھگا کر عوامی حکمرانی قائم کریں گے، عمران خان خیبرپختونخوا میں گمبٹ جیسا اسپتال بنا کر دکھائیں جہاں بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی سے دو روز قبل روانہ ہونے والا عوامی لانگ مارچ خیرپور پہنچا، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس نااہل حکمرانوں کو بھاگا کر عوامی حکمرانی قائم کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور میں سو فیصد…
جنیوا: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ کے ایک ایسے رکن ملک کو کونسل کا ممبر رہنا چاہیئے جو کسی دوسرے رکن ملک پر نہ صرف قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں کا مرتکب بھی ہوتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ…
