Author: Khabrain News

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک شاپنگ مال آتشزدگی کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت داخلہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دمشق کے لا میراڈا نامی شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزارت دفاع کے ڈائریکٹر احمد عباس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 6 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ آدھی رات کو پیش آیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سیکورٹی گارڈز اور مقامی عملے کے افراد شامل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ ایسے میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام بھیجا۔ شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ’آپ کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور پاکستان کا فخر ہیں، آپ ایسے ہی دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے لیے روشنی کا باعث بنتے رہیں، آمین’۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی شاہد آفریدی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن، خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ نوجوان قانون نافذ کرنے والے اداروں کا حصہ بنیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے تربت کا دورہ کیا۔ تربت پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کو یقینی بنانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اسی دوران سپہ سالار نے…

Read More

خیرپور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت جلد نااہل حکمرانوں کو بھگا کر عوامی حکمرانی قائم کریں گے، عمران خان خیبرپختونخوا میں گمبٹ جیسا اسپتال بنا کر دکھائیں جہاں بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی سے دو روز قبل روانہ ہونے والا عوامی لانگ مارچ خیرپور پہنچا، جہاں بلاول بھٹو زرداری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس نااہل حکمرانوں کو بھاگا کر عوامی حکمرانی قائم کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور میں سو فیصد…

Read More

جنیوا: (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ کے ایک ایسے رکن ملک کو کونسل کا ممبر رہنا چاہیئے جو کسی دوسرے رکن ملک پر نہ صرف قبضہ کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیاں کا مرتکب بھی ہوتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پیکج لانے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی اور ملک میں نئی صنعتیں لگانے کیلئے ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔ دستاویز کے مطابق بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس مراعات دی جائیں گے، ڈکلیئرڈ اثاثہ بیرون ملک سے پاکستان لانے پر بھی مراعات دی جائیں گی، نئی صنعتیں لگانے پر 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا، سرمایہ کاروں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے ٹیکس نقصانات کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ دستاویز…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پارلیمنٹ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کیا۔ پُرعزم اور جذباتی خطاب کے بعد اراکین نے کھڑے ہوکر صدر زیلنسکی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ورچوئل خطاب میں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس وقت روسی افواج نے تقریباً تمام ہی بڑے شہر بلاک کردیئے ہیں۔ اس کے باوجود ہم اپنی زمین اور آزادی کے لیے…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ گلوکارہ الکا یاگنک کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کے دل جیت لیے۔ عمران عباس کے مداح ان کی اداکاری کے بعد اب گائیکی کے بھی معترف ہوگئے، اداکار نے اپنی دوست بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کے ہمراہ متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی کے ایک ہوٹل میں گانا گا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ اداکار نے الکا یاگنک کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی اور ساتھ مل کر مشہور گانا ‘ایسا لگتا ہے’ گایا۔ عمران نے گانے کی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔گوگل کے مطابق بوم بوم آفریدی 42سال کے ہو گئے ہیں ۔ شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرایجنسی میں پیدا ہوئے، 1996 میں اپنے دوسرے انٹرنیشنل میچ میں 37 گیندوں پردنیا کی تیزترین سنچری بنا کرراتوں رات شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے۔398 ایک روزہ میچز میں شاہد خان آفریدی نے 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹی ٹونٹی میچز میں 4 نصف سینچریوں کی مدد سے ایک ہزار 415 رنز بنائے۔ شاہد…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) کورونا کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نوجوان بولر نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا لیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔ اس سے قبل حارث رؤف کے آج کیے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا تھا، لہٰذا وہ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم…

Read More