Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کراچی والوں کیلئے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی- نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ اور نوٹفیکشن بعد میں جاری کرے گی۔ نیپرا میں جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی تین روپے چالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی- نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی دو روپے نوے پیسے فی یونٹ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے کم ٹیکس وصولی کے باعث حکومت کو 120 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ مہنگائی میں کمی لانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف دینے کی خاطر حکومت کا بڑا نقصان ہو گیا، گذشتہ چار ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات سے ٹیکس وصولی میں 120 ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ پٹرولیم مصںوعات پر ٹیکس 16 روپے 11 پیسے کم کردیا گیا۔ حکومت نے ڈیزل پر عائد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو ختم کردیا، اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کو بھی ختم کر دیا جبکہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتیں ملکی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں، ہم سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ہیں۔ رکاوٹیں ختم کر دیں، اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا۔ لاہور میں انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ نے اسٹیڈیم کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اسٹیڈیم میں پاک،آسٹریلیا ٹیموں کے پریکٹس سیشن کو بھی دیکھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نیوزی لینڈ کی طرح اس دورے کو بھی ناکام بنانا چاہتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دینگے، ۔مہمان ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پرسوں بروز جمعرات تین مارچ کو ازبکستان کے صدر ‏H.E Shavkat Miromonovich Mirziyoyev ‏دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ تین مارچ کی شام وزیراعظم پاکستان معزز مہمان کےاعزاز میں عشائیہ پر انکی میزبانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لوگ بھاگ دوڑ کرکے تھک جائیں پھر ہم کچھ کریں گے، اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے کچھ نہیں کیا۔ چاہتے ہیں اپوزیشن پہلے ہلکان ہو جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم اور ق لیگ سے جلد ملاقات ہوگی۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کےکچھ دوستوں سےرابطہ ہوا ہے۔…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) صحافی محسن بیگ نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی، انسداددہشتگردی عدالت نے صحافی محسن جمیل بیگ کے 2 ملازمین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت محسن بیگ کے وکیل کا کہنا تھا کہ محمد اشفاق اور ذوالفقار دونوں محسن بیگ کے ملازمین تھے، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لاہور کے مقدمہ کے بہت چرچے ہو چکے ہیں۔ صبح 9 بجے انکوائری اور 9 بج کر 30 منٹ پر چھاپہ مارا جاتا ہے۔ پولیس کہتی ہے 10 بج کر 50 منٹ پر اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں اور ملاقاتوں بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملا، پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ سراج الحق سے ملاقات کرنے والوں میں میاں عامر محمود، چودھری عبدالرحمان، ناز آفرین سہگل، شہاب زبیری، اظہر عباس، کاظم خان، اعجاز الحق اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف جدو جہد میں جماعت اسلامی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اظہار رائے پر پابندی اور میڈیا کو خاموش کرانے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے…

Read More

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا یوکرین میں جنگ بند کی جائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 40 سال بعد ہنگامی اجلاس ہوا، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی سوچ ناقابل فہم ہے۔روسی سفیر نے کہا جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دشمنی ان کے ملک نے شروع نہیں کی، یوکرین کے مندوب بولے اس معاملے میں جرم کا مرتکب ہونے والا فریق صرف روس ہے۔

Read More