اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول 12 روپے مہنگا کر کے 10 روپے کمی کی خوشخبری سنائی گئی، تعجب ہے حکومت اس کو "ریلیف” کا نام دے رہی ہے۔ نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عوامی مارچ کے دباؤ میں آ کر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، عوام نے اس نام نہاد ریلیف کو مسترد کر دیا ہے، ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری میں یہ بہت ہی معمولی ریلیف ہے، ساڑھے تین سال میں جو مہنگائی میں اضافہ ہوا، اس میں کمی…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول لانگ مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12 اکاؤنٹس کا حساب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیر ملکیوں سے پیسے لیتی ہے، تحریک انصاف قانون کے مطابق فنڈز اکٹھے کرتی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کوئی مصدقہ دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کو دیکھنا ہے، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا۔ فرخ حبیب کا…
کیف: یوکرین کے شہر اوختیرکا کا کے فوجی اڈے پرحملے میں70 سے زائد فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے اوختیرکا میں فوجی اڈے پرحملے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ خارکیف میں روسی بمباری نے11 شہریوں کی جان لے لی اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا 40 میل لمبا فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ یوکرین پرروسی حملوں میں اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا ہے کہ یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، روسی افواج بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ہومز کو بھی نشانہ بنارہی ہیں، پاکستانی طلبہ کےانخلا میں تعاون کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک کا کہنا تھا کہ جب آپ کے اہل خانہ جنگ میں ہوں، اسوقت ایک سفیر کے طور پر خطاب مشکل ہے، یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، 28 فروری تک متعدد سویلین ہلاک ہو چکے ہیں، روسی افواج نے بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ایج…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی لفٹ گزشتہ 3 ماہ سے خراب ہے، جس کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال فیصل آباد کا دوسرا بڑا ہسپتال ہے، جس کے ایمرجنسی وارڈ میں روزانہ شہر میں ہونے والے سینکڑوں َٹریفک حادثات اور لڑائی جھگڑوں کے مریضوں کو طبی امداد کے لئے لایا جاتا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ کے گراونڈ فلور پر مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فرسٹ فلور پر میڈیکل ایمرجنسی، سینکڈ فلور پر سرجیکل ایمرجنسی یا…
کراچی: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو لارج ٹیکس آفس کراچی نے آٹھ ماہ کا ہدف عبور کرکے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ٹیکس وصولی کر لی۔ ترجمان لارج ٹیکس آفس کراچی کے مطابق وفاقی حکومت نے جولائی دو ہزار اکیس سے فروری دو ہزار بائیس کیلئے 920 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے آٹھ ماہ میں ٹیکس وصولی 693 ارب روپے تھی۔ لارج ٹیکس آفس نے ہدف عبور کرتے ہوئے مالی سال کے آٹھ ماہ میں 1ہزار ارب سے زائد کی ریکارڈ ٹیکس وصولی کی۔ ایف بی آر لارج ٹیکس…
راولپنڈی : (ویب ڈیسک) پاکستان آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی، ٹیموں کی اسٹیڈیم آمدو رفت کے موقع پر مری روڈ کو سکستھ روڈ سے بند کردیا جائے گا۔ میچ کے دوران ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو تک مکمل بند رہے گی، راولپنڈی سائیڈ سے ڈبل روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک فیض آباد سے جاسکے گی۔ شائقین کرکٹ کے لیے دو پارکنگ لاٹس راول روڈ پر قائم کردی گئی ہیں، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس چلائی جائے گی، ٹیموں کی آمد کے وقت فیض آباد…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں موسم بہار کا استقبال کرنے کے لیے جشن بہاراں فیسٹیول سج گیا۔ آج شام وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میلے کا افتتاح کریں گے۔ پرندوں کی چہچاہٹ، سہانا موسم اور باغوں کے دلفریب نظارے یہی تو ہیں موسم بہار کے انداز، موسم کے یہی رنگ ڈھنگ آجکل اپنے عروج پر دکھائی دے رہے ہیں۔ موسم کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اِسی سلسلے کی ایک اور کڑی سالانہ جشن بہاراں فیسٹیول بھی ہے جس کا آج باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ جیلانی پارک میں منعقد ہونے والے اِس میلے کا شائقین…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طلبہ مدد کے طلبگار ہیں۔ نہ کھانے پینے کا سامان ہے نہ ہی کوئی بیٹھنے کی جگہ، پولینڈ کی سرحد پر پھنسے پاکستانیوں نے حکومت سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی۔ یوکرین اورروس کےدرمیان تنازع میں پھنسے پاکستانی طالب علم پولینڈ کی سرحد پر موجود ہیں۔ موصول ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ طالب علم بے ہوش ہونے لگے اور تاحال پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے غیر مطمئین دکھائی دیئے۔ نہ کھانے پینے کا سامان ہے نہ ہی کوئی بیٹھنے کی جگہ، اعصاب اور دماغ پر خوف سوار ہے۔…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، اور اب ٹیسٹ میچ کی تیاری کرنے کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیمیں راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں آج باؤلنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی، پاکستانی ٹیم کا آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں تیسرا پریکٹس سیشن ہوگا، جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کا آج پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ…
