Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کے خطاب سے لگا انہیں کسی نے درست نہیں بتایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے، وزیر اعظم کے خطاب سے لگا انہیں کسی نے درست نہیں بتایا، ٹھیک سے معاونت ہی نہیں کی گئی، یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کے خلاف کیا جاتا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ انڈسٹری سے منسلک یوکرینی نژاد اداکارہ ملا جوووچ نے روسی حملوں کے سبب اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے اپیل کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ ملا جوووچ نے روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد اپنے آبائی ملک یوکرین کے لوگوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ملا جوووچ نے انسٹاگرام پر تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ‘اُن کے ملک اور لوگوں پر بمباری کی جا رہی ہے ، اُن کے دوست اور فیملی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں،میرا خون اور میرا تعلق روس اور یوکرین…

Read More

کوئٹہ : (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں منعقدہ کراٹے لیگ میں 400 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جیتنے والوں میں میڈلز تقسیم کئے گئے۔ کوئٹہ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر کراٹے کھلینے والوں کے لئے پہلی کراٹے لیگ کا انعقاد پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہال میں کرایا گیا، کراٹے لیگ میں 10 کلبز اور مختلف اداروں کی ٹیموں کے تقریبا 400 خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ لیگ میں گولڈ میڈلز جیتنے والوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ ہونے چاہئیں ۔ چار روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں مختلف کیٹگیریز کے کھلاڑیوں نے…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دیں، لندن میں روسی بینکوں کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے اور ماسکو کے بحری جہاز برطانیہ کی کسی بندرگاہ پر نہیں آسکیں گے۔ جاپان اور امریکا نے بھی نئی پابندیوں کا اعلان کردیا، روس نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کے لئے نئی پالیسی بنالی۔ یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیوں میں مسلسل اضافہ، برطانیہ نے مزید پابندیاں عائد کردیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگلے چند روز میں روس کے تمام بینکوں کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے، روسی بحری جہازوں…

Read More

منسک: (ویب ڈیسک) بیلا روس کی سرحد پر روس اور یوکرین کے وفود کی سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے، دونوں وفود اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد دوبارہ ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب خارکیف پر قبضے کے لیے متحارب افواج میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فریقین کی پہلی بیٹھک میں وفود کی سطح پر مذاکرات 5 گھنٹے جاری رہے، اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے لیے دونوں وفود اپنے اپنے دارالحکومت روانہ ہو گئے۔ یوکرینی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ بندی تھا، صدر پیوٹن کے ترجمان کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام تکلیف میں ہیں، اب بیساکھیاں بھی حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں، سارے وزراء مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر آئینی طریقے سے آئی تھی اور آئینی طریقے سے گھر جائے گی، آج پھر نام نہاد احتساب کا عمل سب کے سامنے ہے، موجودہ حکومت میں احتساب کے تماشے کا بھانڈہ پھوٹ گیا، آج عدالتوں میں کوئی معاملہ ہے، ثبوت نہ کوئی گواہ، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر ہیں،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ انڈستریل پیکج کا اعلان کریں گے۔ راولپنڈی ، ملتان ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران گورنر ہاؤس میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار صوبے کے اہم امور پر اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت ہوگی۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی۔ رانا شمیم کی جانب سے فرد جرم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ رانا شمیم کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑکر مجھ پر فرد جرم لگانا غیر قانونی ہے، فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر کیس ختم کیا جائے، کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کیلئے دیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ‘لانگ مارچ’ کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے، یہ ہے وہ تبدیلی جو کپتان لا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کر کے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہوا ہے، پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی ہونے سے دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستی ہوں گی۔…

Read More

زیورخ: (ویب ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر بھی پابندی لگا دی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا اور یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ اس کے علاہ یوئیفا نے روسی توانائی کمپنی سے سپانسر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے، روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر دو ہزار بائیس ورلڈکپ کے پلے آف میچ میں پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔

Read More