کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، ہلاک ملزم انور بروہی تیرہ مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ بشیر بروہی کے مطابق پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم انور بروہی مارا گیا۔ ہلاک ملزم چوری اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کے ساتھی اشرف بروہی کو پولیس نے پاک ایران بارڈر سے گرفتار کیا تھا، کراچی نارتھ ناظم آباد میں دوران ڈکیتی ملزمان کی فائرنگ سے…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشرکے مسائل حل نہ ہو سکے، گھریلو صارفین جہاں پریشان ہیں تو وہیں سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پشاور کے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے، شہریوں کو ایک طرف جہاں گھروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مسائل کا سامنا ہے تو وہیں سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گیس کے حصول کے لیے گھنٹوں قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، شہری کہتے ہیں حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے دوسرے روز بھی پریکٹس کی جبکہ پی ایس ایل میں مصروف ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم کو جوائن کرلیا، آج مکمل قومی ٹیسٹ سکواڈ پریکٹس کریگا۔ قومی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرے روز بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، آسٹریلوی ٹیم بھی آج پریکٹس کریگی جبکہ بابراعظم اور پیٹ کمنز آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے اور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ آن لائن پریس کانفرنس کریں گے۔ قومی ٹیم نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب میں لاہور، سیالکوٹ مری، گلیات اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، بارکھان میں بادل برسنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 544، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 277، خیبرپختونخوا…
کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں برسراقتدار طالبان حکومت نے افغان شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اس بات کا اعلان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک چھوڑنے سے ان افراد کو روکا جا رہا ہے جن کے پاس اس کی کوئی خاص یا ٹھوس وجہ نہیں ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ بنا کسی ٹھوس یا معقول وجہ کے ملک چھوڑنے والے افراد یا خاندانوں کو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام روک دیں گے۔ طالبان ترجمان کے مطابق افغان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل میں 10، 10 روپے ، لائٹ ڈیزل 5 روپے 66 پیسے اور مٹی کا تیل ایک روپیہ فی لٹر سستا ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 10 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے اور پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 10 روپے فی لٹر سستا ہوگیا اور نئی 144…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کر لی۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کو جہانگیر ترین کی صحت کے حوالے سے بتا یا گیا تھا جس پر عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عوام کا احساس کرتے ہوئے پٹرول اور بجلی میں کمی کا اعلان کیا ، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن مہنگائی کم کرنا حکومت کا اہم ٹارگٹ ہے ۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب…
نواب شاہ: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ لوگ کٹھ پتلی کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، ایک دن کی محنت کے نتیجے میں پیٹرول 10 روپے کم ہو گیا، آپ کو دیکھ کر وزیر اعظم گھبرا گیا، ابھی اسلام آباد نہیں پہنچے ہیں انکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ کرکے اب 10 روپے کم کرکے بتانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ہمارا وزیر اعظم جھوٹا ہے اس لئے پیچھے…
لندن: (ویب ڈیسک) ڈیلی میل نے ایک سال کی تاخیر کے بعد جواب عدالت میں جمع کروا دیا ہے جس میں لکھا گیا کہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد انکے اثاثہ جات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے 49 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا گیا ہے، جواب نیب کے شہباز شریف پر کئے گئے ریفرنس پر مشتمل ہے۔ ڈیلی میل کے جواب میں شہباز شریف اور انکے خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات، شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات، دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کروانے والے درجنوں ملازمین کے نام…
