Author: Khabrain News

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ دورہ پاکستان پر بے حد خوش ہیں، کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات اطمینان بخش ہیں،اور ہم خود محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔ اسٹیو سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان کے دورے کے لیے…

Read More

ماسکو : (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران بھی روس نے حملے جاری رکھے تاہم روس نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے اور یوکرین نے بھی جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی خواہشات کا ظہار کیا ہے. یوکرینی صدر کے مطابق یوکرینی وفد کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کے متعلق فیصلہ کریں گے، صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس صرف دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنا وقت ضائع نہ کرے کیونکہ یوکرین اس طرح…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، روز ظلم کی نئی داستان لکھی جا رہی ہے، فروری کے مہینے میں قابض فوج نے نہتے 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کالے قانون کے تحت 107 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ پُرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قابض فوج نے 179نام نہاد سرچ آپریشن کیے جبکہ 7 گھروں کو تباہ کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک 95 ہزار 979 کشمیری بھارتی فوج کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) روس کا یوکرین پر حملہ، ہالی ووڈ اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر بروس، سونی نے روس میں فلم ریلیز روکنے کا اعلان کردیا۔ ڈزنی کے مطابق مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے، وارنر بروس کا کہنا ہے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں یوکرین کے معاملے کے پرامن حل کے منتظر ہیں، وارنر بروس نے “دی بیٹ مین” فلم کی ریلیز بھی روس میں روک دی۔ رپورٹ کے مطابق روس ہالی ووڈ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہالی ووڈ فلموں نے 2021 میں روس میں 601 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔…

Read More

سعودی عرب: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ہیلتھ کیئر سیکڑ کو ڈیجیٹل بنانے کی کوششوں کے تحت پہلے ورچوئل اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعت کا پہلا ہسپتال ہے، جس کا نام صحہ ورچوئل اسپتال رکھا گیا ہے، اس پروجیکٹ میں امریکہ کے ورچوئل نیٹ ورک سے 43 اسپتال منسلک ہیں جبکہ مملکت میں 130 اسپتال نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مستقبل روشن ہے اور ورچوئل اسپتال میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عرب نیوز…

Read More

روس : (ویب ڈیسک) روس میں جنگ مخالف مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روس کے درجنوں شہروں میں جنگ کی مخالفت کرنے والے کارکنوں نے یوکربن پر ملکی حملے کے خلاف ریلیاں نکالی ہیں۔ ہزاروں افراد نے ملک کے سخت احتجاجی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان مظاہروں میں حصہ لیا۔ بہت سے مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ’جنگ بند کرو‘ اور ’یوکربن کے لیے امن‘ جیسے نعرے درج تھے۔ آزاد مبصرین کے مطابق اس دوران 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گزشتہ چار روز میں روس…

Read More

کیلفورنیا : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلفورنیا کے چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ ذاتی تھا، والد نے اپنے 3 بچوں کو ہلاک کرکے خود کو بھی مار لیا، تینوں بچوں کی عمر 15 سال سے کم تھی، ہلاک ہونے والے 5ویں شخص کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تشدد سے متعلق تھا۔ چرچ میں دیگر لوگ بھی موجود تھے لیکن کسی کو کوئی زخم یا میڈیکل ایڈ کی ضرورت نہیں پڑی۔ مقامی گورنر گیون نیوزوم نے اس شوٹنگ کو “امریکہ میں بندوق کے تشدد کا…

Read More

روس : (ویب ڈیسک) یوکرین روس تنازع، اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا، روسی مندوب نے بتایا کہ روسی مشن کے ارکان کو7 مارچ تک امریکہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مشن ارکان کی تعداد 100 کے قریب ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ روسی مشن ارکان جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، روسی مشن ارکان نے امریکہ میں رہائش کے استحقاق کا غلط استعمال کیا، روسی مشن ارکان کی سرگرمیا ں امریکی نیشنل سیکیورٹی کے…

Read More

امریکہ : (ویب ڈیسک) یوکرین پر روس کے حملے پر مغربی انتقامی کارروائیوں کے درمیان ماسکو کی جانب سے اپنے جوہری ڈیٹرنٹ کو ہائی الرٹ پر رکھنے کے بعد امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو جوہری جنگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران صدر جو بائیڈن سے صحافی نے سوال پوچھا تھا کہ کیا امریکیوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے فکر مند ہونا چاہیے یا نہیں جس پر انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس وقت اپنے جوہری الرٹ کی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) یوکرین تنازع، ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے روسی صدر سے اعزازی بلیک بیلٹ واپس لے لی ہے۔ روسی صدر کو 2013 میں جنوبی کوریا کے دورے کے دوران بلیک بیلٹ دی گئی تھی، انہیں تائیکوانڈو کا 9 واں ڈین اور گرینڈ ماسٹر قرار دیا گیا تھا، ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تائیکوانڈو نظریات کے تحت امن کو فتح پر فوقیت دی جاتی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی تائیکوانڈو کے خیالات یوکرین کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ہم اس جنگ کے پرامن اور فوری خاتمے کی امید کرتے ہیں۔ یاد رہے یہ…

Read More