کوالالمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں کورونا وائرس کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سیلنگور کے ہولو لنگٹ مسجد میں متعدد نمازیوں کو بوسٹر ڈوز نہ لگوانے پر مسجد میں نماز ادا کرنے سے روک دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں لوگوں سے پہلے ان کے ڈوز کا سرٹیفکیٹ دکھانے کیلئے کہا جارہا ہے، اس کے بعد ہی مسجد میں داخل ہونے دیا جارہا ہے جبکہ جو لوگ سرٹیفکیٹ نہیں دکھا سکے، انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ دوسری…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کے حالیہ قوم سے خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان دراصل عمران خان نوکری بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 برس میں 15 روپے بجلی بڑھائی اور آج نوکری بچانے کے لیے 5 روپے سستی کر دی جبکہ اسی عرصے میں پیٹرول 70 روپے بڑھا کر 10 روپے سستا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی عوام کے درد اور مسائل کے احساس کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13 فیصد ، پہلے 7 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو دسمبر میں 6.4 فیصد تک رہی ، شرح نمو جولائی سے دسمبر کے دوران 7.4 فیصد تک رہی اور اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 132 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر 9.1 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالر ریکارڈ…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےآسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے مطابق شان ٹیٹ والد کی تدفین کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد کی تاریخ بعد میں بتائے جائے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ کینٹر بری کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار سے بشپ کینٹر بری نے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مسیحی برادری کی پاکستان کے قیام میں کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسیحی برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر…
لاہور: (ویب ڈیسک) ایک شخص نے محض چینی کے ساشے سے حیرت انگیز جادوئی کرتب دکھا کر انٹرنیٹ صارفین کو سرکھجانے پر مجبور کردیا ہے۔ ویڈیو کو سب سے پہلے ٹک ٹاک صارف jadon.ray@ نے شیئر کیا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو انٹرنیٹ پر چھا گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے چھوٹے سے ساشے کو کھولتا ہے اور چینی کو الٹے ہاتھ کی مٹھی میں ڈال دیتا ہے۔ بعد میں دکھایا گیا کہ کرتب دکھانے والا چینی کا خالی ساشے ہونٹوں میں دبا لیتا ہے اور مٹھی میں بند چینی کو ہوا…
بیلاروس: (ویب ڈیسک) بیلاروس کی سرحد پر روسی اور یوکرینی سفارت کاروں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں فریقین دس نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو پانچ روز ہوگئے ہیں جس میں ہلاکتوں اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ روس فوجیں یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہیں جہاں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن…
الہٰ آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک عوامی اجتماع میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد کے انتخابی حلقے ہنڈیا میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم جاری تھی اس دوران ایک جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ انتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیوز کی مدد سے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسے میں امیدوار موجود نہیں تھے اس لیے انھیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمت نیچے آنے کا امکان نہیں ہے مگر ہم عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ جوکروں کا مارچ اور اسد عمر معیشت کے گورکن ہیں، شاہ محمود کے خطاب کے دوران لوگ دکھائے جائیں تو حقیقت کھل جائے گی، بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے پی ٹی آئی سندھ حقوق مارچ کو’’جوکرمارچ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پانی بند کرنے والے مارچ کررہے ہیں، یہ کس منہ اورکس نعرے کے ساتھ مارچ کرنا چاہتے ہیں؟ بلاول…
