ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں جنہوں نے سلو میاں کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کبھی اپنی فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار ’’بھائی جان‘‘ کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی…
Author: Khabrain News
کراچی:(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 177 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 177 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 342.57 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 44803.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.77 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران 12 کروڑ 90 لاکھ 60 ہزار 91 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے قوم سے خطاب کے دوران عوام کو ریلیف اور متعدد پیکیج متعارف کروائے جانے کے بعد سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران زبردست دلچسپی…
لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتیں پرویزالٰہی وزیراعلیٰ بنے، دونوں کو خدشہ ہے جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آجائیں۔ چودھری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کی شیروانی کا تذکرہ ہوا، ایک ذمہ دار نے چودھری شجاعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا آپ چودھری پرویز الہی کو پنجاب کے وزیر اعلی کی شیروانی پہنا رہے ہیں ؟ جس پر چودھری شجاعت نے کہا کہ پی…
لاہور: (ویب ڈیسک) شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا میڈیا پر غصہ سمجھ میں آتا ہے، میڈیا جب انہیں آئینہ دکھا رہا ہے تو وہ اس کے خلاف ہوگئے۔ قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی شخص کا طرز عمل ہر چیز تہس نہس کرنا چاہتا ہے۔
مورو: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چھین رہا ہے کپتان، روٹی ، کپڑا اور مکان، اس وقت بجلی، گیس، پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت آسمان پر ہے، یہ نیا پاکستان نہیں، مہنگا پاکستان ہے، پٹرول بارہ روپے مہنگا کر کے دس روپے کم کرنا بے وقوف بنانے کی کوشش ہے، عوامی مارچ کی وجہ سے حکمران گھبرا گئے، اب ان کا پتلی تماشا نہیں چلے گا، صرف تیر چلے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مورو میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مارچ کی وجہ سے کپتان گھبرا گیا، پٹرول…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جعلی بیان حلفی دیا گیا، فوری فیصلہ معطل نہیں کرسکتے، عدالت نے واضح کیا تھا جھوٹے بیان حلفی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اٹھایا گیا سوال اہم اور قابل غور ہے، جائزہ لیں گے…
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی ویڈیوز ہیں، مگر اب کمپنی نے 10 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی ہے۔ ٹک ٹاک نے تصدیق کی ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ 10 منٹ کی ویڈیو کو اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا جارہا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ کردیا گیا۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق…
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک صرف سبزیاں اور گندم کی برآمدات سے ترقی نہیں کرسکتا، ملک کی ترقی کے لیے ہمیں صنعتکاری کو فروغ دینا ہوگا، مجھے حکومت میں آتے ہی صنعتوں سے متعلق پیکج کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ لاہور میں انڈسٹریل پیکج سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سونے سے قبل اپنا کھیلا ہوا میچ دیکھا کرتا تھا جب تک اپنی غلطیاں نہ دیکھ لوں میں سوتا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا میں حکومت میں آکر بھی یہ ہی سوچتا تھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے…
لاہور: (ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز میں 100فیصد شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین کرکٹ کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تاہم بارہ سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسین لگوائے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔ دوسری جانب آن لائن اور کوریئر سروس کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں…
