راولپنڈی: (ویب ڈیسک) کورونا کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ نوجوان بولر نسیم شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا لیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔ اس سے قبل حارث رؤف کے آج کیے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا تھا، لہٰذا وہ 4 مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے دین اسلام کے حوالے سے کئی سوالات کیے۔ ملتان سلطانز کے بالنگ کوچ مشتاق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں میچز کے بعد ڈریسنگ روم میں کئی بار انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی اور آسٹریلوی نژاد ٹم ڈیوڈ نے مجھ سے دین اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جس کا میں نے انہیں جواب دیا۔ محمد…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات پر مریم نواز نے طنزیہ ٹویٹ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’گھبرانا نہیں ہے اچھا‘‘؟ واضح رہے وزیراعظم عمران خان چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعظم نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ…
ہنزہ: (ویب ڈیسک) پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اسکی ریزورٹ نلتر میں سعدیہ خان اور چلڈرن اسکی کپ کا انعقاد کیا گیا جو کہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اسکیئنگ کے دلدادہ اور مقامی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے یہ سنسنی خیز اور شاندار مقابلے دیکھے، ملک بھر سے نامور اسکیئرز نے ریس کے سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں جگہ بنانے کے لیے بھر پور مقابلہ کیا۔ خواتین اسکیئرز اور نوجوان ایتھلیٹس نے منجمد درجہ حرارت میں خطرناک ڈھلوانوں پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے اس ریزورٹ کو بین الاقوامی معیار…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کی چوہدری برادران سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد ختم اور لانگ مارچ بھی اب نظر نہیں آرہا، اپوزیشن کو اپنے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔ چوہدری برداران سے اُن کی رہائش گاہ پر عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومتی ممبران پورے ہیں،کوئی ممبر کہیں نہیں جا رہا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے ایسی صورت میں کوئی…
وارسا: (ویب ڈیسک) نیٹو کے رُکن ملک پولینڈ نے یوکرین میں براہ راست جنگی طیاروں کو بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولینڈ کی ملٹری ایئربیس میں نیٹو سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ کے ساتھ مشترکہ خطاب میں صدر اندرج ڈوڈا کا کہنا تھا کہ وہ یوکرین کی مدد کیلئے اپنے جنگی طیاروں کو نہیں بھیجیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے فراہم کیے جانے والے طیاروں کو پولینڈ کی ایئربیس میں رکھیں گے کہ یوکرینی پائلٹس آئیں اور یہاں سے طیاروں کو کنٹرول کریں۔ دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا…
وارسا: (ویب ڈیسک) یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر برطانوی وزیراعظم بورس جونسن سے سوال کرنے کے دوران رو پڑیں۔ یوکرائنی صحافی ڈاریا کالینیوک نے پولینڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ روسی جیٹ طیاروں کو شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے نو فلائی زون نافذ کریں۔ ڈاریا کالینیوک نے سوال کیا کہ تقریباً 40 میل لمبا ایک فوجی قافلہ یوکرین کے دارالحکومت کے شمال میں ہے اور خدشہ ہے کہ شہر کو راکٹوں کی بوچھاڑ کا سامنا کرنا پڑے گا جو تباہ کن شہری…
سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 50 ملین ڈالر کی مالیت کا مہلک اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے یوکرین کو صرف فوجی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے اب اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر کے اسلحہ فراہمی کی اپیل پر آسٹریلیا یوکرین کو مہلک اسلحہ جیسے میزائل، گولہ بارود اور دیگر ملٹری ہارڈ ویئر فراہم کرے گا۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ…
لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن اور موبائل نمبر ضروری ہے، تاہم اب آپ میٹا کی ملکیت والی ایپ کو اپنے لینڈ لائن نمبر کے ذریعے پیغام بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے منسلک کر سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل اقدامات ہیں جو لینڈ لائن فون نمبر استعمال کرتے ہوئے آپ کے واٹس ایپ کنکشن کو فعال کر سکتے ہیں۔ پہلا عمل: سب سے پہلے اپنے سمارٹ فون پر واٹس ایپ بزنس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر اس کی شرائط و ضوابط سے اتفاق کریں اور جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔ تیسرے مرحلے میں ایپ…
لاہور: (ویب ڈیسک)ملک میں موجودہ سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے اور تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد عمران خان بھی متحرک ہو گئے، چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اس دوران انہیں یقین دلایا گیا کہ ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان چودھری برادران کی رہائشگاہ پہنچے تو مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری مونس الہی، چودھری سالک، شافع حسین، حسین الٰہی، منتہیٰ اشرف، محمد خان بھٹی، طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے۔ حکومتی وفد میں وزیراعلیٰ سردار…
