Author: Khabrain News

بہاولپور: (ویب ڈیسک) بہاولپور ہیڈ راجکان کے علاقے میں گھریلو تنازع پر ماں کی طرف سے اپنے بچوں کو کالا پتھر پلانے سے ماں اور دو بچے زندگی کی بازی ہار گیے، دو کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ افسوسناک واقعہ کے بعد پانچوں زخمیوں کو بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں بچوں کی ماں 30 سالہ مہناز بی بی گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ دو بچے پانچ سالہ مرتضی اور سات سالہ رابعہ بی بی آج زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہسپتال میں باقی بچنے والے بچوں ایان اور فیضان کی حالت بھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چودھری برادران سے ملاقات انتہائی زبردست رہی، اب اپوزیشن کو گھبرا نا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھل کر کھیلیں گے، ڈرنے والے نہیں ، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور عوام بھی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت کارڈ ہوگا، صحت کے بجٹ میں ماضی کی نسبت ڈبل اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نرسنگ…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 روزہ جنگ میں 6 ہزار روسی مارے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کا مقصد ہماری تاریخ کو مٹانا ہے لیکن روس یوکرین پر بم اور راکٹ حملوں سے نہیں جیت سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ہماری حمایت کا اعلان کرے اب غیر جانبدار رہنے کا وقت نہیں ہے۔ دوسری جانب روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کو کئی پابندیوں کو سامنا ہے اور اب گوگل نے بھی یورپ بھر میں ایپ اسٹور…

Read More

امریکہ: (ویب ڈیسک) روس یوکرین جنگ کے بعد روس کو کئی پابندیوں کا سامنا ہے، اور اب گوگل نے یورپ بھر میں پلے ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔ جبکہ یوکرینی عوام کے تحفظ کیلئے گوگل نے میپ فیچر بھی بند کردیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔ امریکی اخبار نے روس کی جانب سے گوگل میپ کا ڈیٹا ٹریک کیے جانے کا انکشاف کیا تھ،۔ دوسری جانب ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ روسی سرکاری…

Read More

وارسا: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو یوکرینی صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران ڈرپوک قرار دے دیا۔ جنگ زدہ ملک کے حالات بتاتے ہوئے کوکرینی صحافی ڈارلا کیلینیوک آبدیدہ ہو گئیں، انہوں نے بورس جانسن کو کہا کہ آپ پولینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں لیکن یوکرین کا نہیں، نیٹو بھی یوکرین کا دفاع نہیں کرنا چاہتا، برطانیہ اور نیٹو دونوں تیسری جنگ عظیم کے خوف میں مبتلا ہیں جس کا ممکنہ طور پر آغاز ہو چکا ہے۔ دوسری جانب روسی افواج کی یوکرین میں پیش قدمی جاری ہے، یوکرین نے تاحال 5700 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں مہاجرین کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اب تک چھ لاکھ ساٹھ ہزار شہری ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر انسانی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔ روس یوکرین جنگ سے عام شہری شدید متاثر ہیں ور جان بچانے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ اب تک 6 لاکھ 60 ہزار افراد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ پناہ گزینوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی رونمائی کردی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے کینگروزکا پریکٹس سیشن راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ہے، قومی سکواڈ نے بھی سیریز کی تیاریوں کے لیے پنڈی سٹیڈیم میں پڑائو ڈال رکھا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور شاہین کپتان نے خصوصی تقریب میں ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ چار مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا ،تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مالاکنڈ میں ذہنی مریض نے فائرنگ کر کے ماں،بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا۔ افسوس ناک واقعہ مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواحی علاقے سورن شریف میں پیش آیا، ملزم نے معمولی بات پرتلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے ماں ، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہر ماہ بیرون ملک سے ایک ارب ڈالر قرض لے رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ‎دعا ہے کہ عمران نیازی پیکج پر آنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ کالی کمائی کرنے والوں پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

Read More