تازہ تر ین

پی پی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے: زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جارہی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جب اسلام آباد پہنچنے پر عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain