تازہ تر ین

مغرب کے روس مخالف بیانیے کو برباد کردیں گے: ولادیمیر پیوٹن

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغرب نے جو ہمارے مخالف بیانیہ بنایا ہے ہم اسے برباد کردیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کی فوج نے ہزاروں غیر ملکیوں کو یرغمال بنایا ہے، ہماری افواج نے عوام کے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ دیا، یوکرینی قوم پرستوں نے محفوظ راستوں کو بند کردیا ہے۔
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ جنگ میں مرنے والے روسی فوجیوں کے خاندان کی مدد ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مرنے والے اور زخمی روسی فوجیوں کے خاندانوں کے لیے مراعات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے جو روس مخالف بیانیہ بنایا ہے ہم اسے برباد کردیں گے، یوکرین میں سپیشل آپریشن ہمارے پلان کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain