Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
    • پنجاب دانش سکول اتھارٹی پیرا قانین کی خلاف ورزیاں مالی بے ضابطگیوں کا اکنشاف
    • کیمرون کی طالبہ نے آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا کوکنگ بیگ تیار کرلیا
    • گجرات میں بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 کم سن بھائی جاں بحق
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کا انعقاد
    • ایس ای سی پی کی عوام کو جعلی’ غیر لائسنس یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے دور رہنے کی ہدایت
    • فیصل آباد:شہر اور نواحی علاقوں سے ماں بیٹے سمیت چھ افراداغواء
    • شمالی کوریا نے جوہری حیثیت ختم کرنے کی عالمی قرارداد مستردکر دی
    • گھر میں سوئے میاں بیوی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق
    • اوباش ملزمان نے دو لڑکیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا
    • عالمی دبائو کے باوجود شمالی کوریا کا جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار
    • مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
    • وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرسے ملاقات
    • دینہ’ بچوں کا قاتل باپ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • پنجاب کے 13 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی آج سے شروع
    • کراچی’ ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
    • شیخوپورہ، موبائل فون چارجنگ کا تنازعہ ، محنت کش نے بیوی قتل کر دیا
    • غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
    • امریکہ، لائبریری کو 132 سال قبل جاری کیاگیا میگزین لوٹا دیاگیا
    • میرپور افغان شہریوں کی دکانوں اور سٹالز کی بھر مار کو ئی پوچھنے والا نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئینی صورتحال پر ازخود نوٹس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ آج سماعت کرے گا

    By Khabrain Newsاپریل 4, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ ملک میں موجودہ آئینی صورت حال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا۔ صدر، وزیراعظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو بھی مقدمے میں فریق بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز عدالت نے کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے صدر، وزیراعظم، تمام سیاسی جماعتوں، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ، دفاع، پنجاب کے آئینی بحران پر ایڈووکیٹ جنرل اور سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کئے تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رمضان ہے سب نے روزہ رکھا ہے، تمام ادارے آئینی حدود کے مطابق کردار ادا کریں، تمام سیاسی قوتیں اور ریاستی حکام صورتحال کا فائدہ نہ اٹھائیں، معاملہ پر دائر درخواستوں کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں امن و امان یقینی بنائیں۔ سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے ہر چیز کو پاؤں تلے روند دیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ باتیں باہر کریں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم اور ان کے تمام احکامات سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے مشروط ہونگے، تمام ادارے آئینی حدود کے مطابق کردار ادا کریں، وفاق اور صوبوں میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے، تمام سیاسی قوتیں اور ریاستی حکام صورتحال کا فائدہ نہ اٹھائیں، امن و عامہ کو بحال رکھنے پر سیکرٹری داخلہ دفاع جواب دیں، معاملہ پر دائر درخواستوں کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے۔ وکیل لطیف کھوسہ نے درخواست کی کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ معطل کی جائے جس پر عدالت عدالت نے رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ پنجاب میں بھی آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے تین منٹ بعد ہی اجلاس ملتوی کر دیا، بغیر کوئی وجہ بتائے اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب کے حوالے سے پٹیشن آئے گی تو تفصیل سے دیکھیں گے، پنجاب کی صورتحال کا زیادہ علم نہیں ہے، اسمبلی کی کارروائی میں ایک حد تک مداخلت کر سکتے ہیں۔ عدالت نے پنجاب میں امن و امان یقینی بنانے کا حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی اسپیکر پنخاب کے معاملہ پر وضاحت کریں، وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں سیاسی جماعتیں امن و عامہ کو برقرار رکھیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ دونوں ایوانوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اراکین اسمبلی کا احتجاج ریکارڈ ہوچکا، توقع نہیں ہے کہ اراکین اسمبلی پوری رات ایوان میں رہیں گے۔ چیف جسٹس نے پیپلزپارٹی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر کے اقدامات کا جائزہ لے گی، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی آئینی حیثیت سے مطمئن کیا جائے، فریقین کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ عدالت نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ آئینی حیثیت سے مطمئن کیا جائے، فریقین کو سنے بغیر حکم امتناع نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.