Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے آج خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے، گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں بارش کا ایک اور سسٹم داخل ہو چکا ہے جس سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت زیارت، چمن، پشین، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلات اور لورالائی میں وقفے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سات افراد جاں بحق ہوئے ، ملک بھر میں 755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد تیس ہزار دو سو پینسٹھ ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد اُنتیس ہزار چھ سو گیارہ ہے ۔ ملک میں پندرہ لاکھ چودہ ہزار دو سو اٹھاون افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ چون ہزار تین سو بیاسی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ وہ یوکرین کی ہنگامی مالی اعانت کے لیے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی درخواست کو آئندہ ہفتے کے اوائل میں منظوری کے لیے اپنے بورڈ میں لائے گا اور ہمسایہ ملک مالڈووا میں حکام کے ساتھ فنڈنگ ​​کے اختیارات کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے باعث توانائی اور اناج کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جنگ کی وجہ سے 10 لاکھ پناہ گزینوں پڑوسی ممالک پہنچ چکے ہیں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم استنبول کےراستے وطن واپس پہنچ گیا۔ کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی جنید حسین الہٰی 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے یوکرین گیا تھا۔ وطن واپس پہنچنے پر جنید حسین نے کہا کہ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیسے دن گزرے گا اورکیسے رات گزرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی سفارتخانے کا کردار یوکرین میں صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم دیں گے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بڑے انکشافات کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اتوار کو وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان خطاب میں عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بھی کہا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خود رابطے کر رہا ہوں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف علی زداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بات چیت اور عدم اعتماد کے لئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاستوں کے زیر کنٹرول میڈیا اداروں کی ویڈیوز پر لیبل لگانا شروع کررہا ہے۔ کمپنی کی ایک نیوز پوسٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے پالیسی کو تیزی سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صارفین اگلے چند دنوں میں لیبلز کے ظاہر ہونے کی توقع کرسکتے ہیں۔ ٹِک ٹِک کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے دی ورج کو بتایا کہ لیبل کم از کم کچھ روسی سرکاری میڈیا اکاؤنٹس پر لاگو کیے جائیں گے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں 100 روپے قرض واپس نہ کرنے پر طیش میں آکر ایک دوست نے دوسرے دوست کے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے گراگئوم میں ایک دوست ارجن یشونت سنگھ نے دوسرے دوست منوج سے 100 روپے قرض لیا تھا، دونوں دوست ایک ساتھ ہی ملازمت بھی کیا کرتے تھے۔ منوج نے ادھار واپسی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور منوج نے طیش میں یشونت کے سر پر اینٹ دے ماری اور اس وقت تک مارتا رہا جب تک سر کچل…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ ’آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی فارم بحال کرنے کی کوشش کروں گا‘۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل میرے پاس جو بھی وقت تھا، اس دوران اپنے کھیل پر سخت محنت کی اور امید ہے کہ سیریز میں بہترین فارم کا مظاہرہ کروں گا، بابراعظم کا کہنا تھا کہ ’1998 کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے کوشش ہوگی نتیجہ ہمارے حق میں ہو‘۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابراعظم پہلی بار…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) روس نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اب تک امام ارشاد خلیلی سمیت 62 افراد شہید ہوگئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ شاہ محمود نے کہا کہ روسی وزیر…

Read More