Author: Khabrain News

روس : (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین میں مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے اور امید ہے کیف معقول اور تعمیری مؤقف اپنائے گا۔ واضح رہے کہ روس یوکرین مذاکرات کے دوسرے دور میں شہریوں کے انخلا کے لیے راہداریوں کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت جاری ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور مارشل لا کی ضرورت تب ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسی کوئی صورت حال نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسے حالات کا کوئی امکان ہے۔ یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔ ولادیمیر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹار کرکٹر محمد حفیظ نے راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستانی بلے بازوں کی سست رفتار بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سلو اور ڈیڈ وکٹ۔۔ اس کے ساتھ جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا۔ راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز رہنے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔ میچ کا نتیجہ اسی صورت آئے گا جب ایک ٹیم بہت برا کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نتیجہ خیز کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ بے مزہ اور ڈرا ہونے والے میچ ٹیسٹ کرکٹ…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں 39 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، صوبے بھر میں 40 لاکھ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 30 لاکھ سے بڑھ گئی۔ تحریک انصاف حکومت کے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نفاذ کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے، صوبے میں ہر سال داخلہ مہم کے باوجود سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھنے لگی، صوبے بھر میں 40 لاکھ سے زائد بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم پر سال 2017-18 میں 136 بلین…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج میلسی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں عوامی اجتماع سے ان کا خطاب بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم عمران خان میلسی میں آج اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ گذشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اپنے خطاب میں عوام کے لیے…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے سبسڈائزڈ قیمتوں پر زرعی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ناکامی کا شکار ہیں جس سے کاشتکار پریشان اور فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فیصل آباد میں سرکاری قیمتوں پر زرعی کھادیں ناپید ہوگئیں جس سے کاشکار پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبسڈائزڈ قیمتوں پر زرعی کھادوں کی فراہمی کے دعوے تو کئے گئے لیکن ان دعووں کو عملی صورت نہ مل سکی۔ مارکیٹوں میں زرعی کھاد کی بوری کی قیمت ناجائز منافع خوروں کی جانب سے 3 ہزار…

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کو آوارہ کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گلی محلوں میں دندناتے پھرتے کتوں کا راج ہے، خواتین اور بچوں کاگھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔ بچوں بڑوں کو آئےروز کتے کاٹے کے واقعات پیش آنے لگے۔ کوئٹہ میں آوارہ کتوں نے نواں کلی ، پشتون آباد ، جیل روڈ ، سرکی روڈ اور دیگر گردونواح کےعلاقوں میں راج قائم کر لیا، ان کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا اندازہ اس بات سے لگانا مشکل نہیں کہ یہ کتے لشکر کی شکل میں گھوم پھر رہے ہیں،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پوجا واسترنے سڑسٹھ اور سمرتی مندھانا باون رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں جبکہ سنیہ رانا تریپن رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرا سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور پہنچ گیا، بلاول بھٹو زرداری دوپہر 2 بجے ناصر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آٹھویں روز قافلے لاہورپہنچ گئے ہیں، شرکا کیلئے ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، ناصر باغ میں دوپہر دو بجے جلسہ ہوگا، بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد جی ٹی روڈ سے اسلام آباد روانگی شیڈول ہے۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری دوپہر بارہ بجے جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پہنچیں گے جہاں ندیم…

Read More

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے تیسرے روز بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کریز پر موجود ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان نے پہلی اننگز چار سو چھہتر رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی، اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں ، دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا۔ پاکستانی سکواڈ: پنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد…

Read More