لاہور: (ویب ڈیسک) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب مزید ایندھن کی پیداوار کی ضرورت ہے۔ ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں تیل اور گیس کی پیداوار میں فوری اضافہ کرنےکی ضرورت ہے۔ کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سےایندھن کی نقل وحمل پر فرق پڑا ہے اوربعض ممالک اس کی عدم دستیابی کی صورت میں بحران کا خطرہ ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔ مسک نےاشارہ دیا کہ الیکٹرک ماڈلزکو اپنانے اور قابل تجدید توانائی کی طرف وسیع تر…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتا دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری گنتی پوری ہو گئی ہے اور کوشش ہو گی کہ ایمپائر غیرجانبدار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے اور 8 یا 9 مارچ کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن سے ملاقات کے دوران دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سلیکٹڈ لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اپنے گھر کی راہ لے گا۔ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آٹھویں روز قافلے لاہورپہنچ گئے ہیں، شرکا کیلئے ٹینٹ سٹی قائم کر دیا گیا۔ شہر بھر میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے، بلاول بھٹو کے ناصر باغ جلسے سے خطاب کے بعد جی ٹی روڈ سے اسلام آباد روانگی شیڈول ہے۔ جلسے سے قبل جیالوں کے لیے…
لاہور: (ویب ڈیسک) جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے تعاون سے ہفتہ کے روز ”ٹیکنالوجی فار جسٹس“(T4JF)’ فورم کی میزبانی کی۔اس کانفرنس کو پاکستان میں قانونی اصلاحات کے ذریعے ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات کے فروغ اور تکنیکی حل کی شمولیت کے ذریعے قانونی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے راستے تلاش کرنے کیلئے وقف کیا گیا تھا۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم میں پاکستان کی سوچ رکھنے والے لیڈرز،سینئر حکومتی ارکان،ماہرین تعلیم، اراکین سول سوسائٹی،وزارت قانون کے اہم اراکین،انسانی حقوق کے علمبردار،سینئر ججز اور وکلاء کے ساتھ ساتھ مختلف ڈونرز ممالک کے سفراء موجود تھے،جو کہ تمام…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنے گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول بھٹو زرداری کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔ انہوں نے کہا کہ میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی اور ان کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل…
لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا میں خلیج حائل کر رہے ہیں۔ صدر مسلم لیگ ق پرویز الہی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے ممبران کو میڈیا میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں ۔ پارٹی کی طرف سے اپنے ممبران کو مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے ۔ اس سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر متوازن طریقے سے عوام کے سامنے نہیں رکھ پائے گی…
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ کہتے ہیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جہاں جاتے ہیں وہاں ہزاروں لوگ چلے آتے ہیں،پاکستان کی عوام عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے ،عوامی مینڈیٹ رکھنے والے نمائندے عدم اعتماد پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی و دیگر کے ہمراہ مچھلی چوک کا دورہ کیا اور نئے تعمیر کیے گئے روڈ پر بریکر بنائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا، مرادعلی شاہ نے مرتضی ٰ وہاب کو گریکس سے ہاکس بے موڑ تک سڑک کو جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلی ٰ سندھ نے…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور کے قصہ خوانی بازار میں ہونے والے دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سہولت کاروں نے حملہ آور سے کوچہ رسالدار کے قریب بات کی، پھر تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی طرف واپس گئے۔ کچھ دیر بعد ایک دہشت گرد اکیلے واپس آیا اور حملہ کر دیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد شہید…
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے ریاستوں کے زیر کنٹرول میڈیا اداروں کو الگ سے واضح کرنے کے لیےویڈیوز پر لیبل لگانا شروع کردیے ہیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کاکہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے پالیسی کو تیزی سے تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں لیبلز ہو جائیں گے۔ ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبل کچھ روسی سرکاری میڈیا اکاؤنٹس پر لاگو کیے جائیں گے۔ٹک ٹاک ترجمان نے مزید بتایا کہ لیبلز باضابطہ طور پر نظر آئے گا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر روسی مواد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا جبکہ سیاسی میدان ہو یا پارلیمان وزیراعظم عمران خان کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کا استحصال کیا اور تاریخ پر تاریخ دینے والوں کو شکست ہوئی حزب اختلاف کرپشن بچانے کے لیے ایک ہو گئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی…
